International

اسرائیل نے امریکہ سے مزید ہتھیاروں کی درخواست کی

173views

اسرائیل نے امریکہ سے ٹینک گولہ بارود اور ٹیکٹیکل گاڑیوں سمیت مزید ہتھیاروں کا مطالبہ کردیا ہے۔ صورتحال سے واقف تین افراد نے بلومبرگ کو بتایا کہ نیتن یاہو کی حکومت غزہ میں جنگ اور ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے کو بڑھانا چاہتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ درخواست ابھی جمع کرائی گئی ہے۔ امریکی انتظامیہ نے ابھی تک اس کی باقاعدہ جانچ شروع نہیں کی ہے۔

وال ا سٹریٹ جرنل نے پہلے اطلاع دی تھی کہ انتظامیہ 120 ملی میٹر ٹینک کے گولے، گاڑیاں اور مارٹر گولے خریدنے کے لیے ایک بلین ڈالر کی درخواست پر غور کر رہی ہے۔

امریکی انتظامیہ محسوس کرتی ہے کہ وہ ایک حساس پوزیشن میں ہے۔ صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو کیے گئے حملے کے بعد اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکی حمایت “سخت” ہے۔ غزہ میں اسرائیلی جوابی کارروائی کو کم کرنے میں ناکامی پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیل نے اپنی جارحانہ کارروائیوں میں 34 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ اسرائیل کی حالیہ درخواست ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غزہ میں جاری تنازعے کے درمیان سامنے آئی ہے۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.