Sports

ہینگچو ایشیائی کھیلوں میں بھارت نے اب تک ستّر میڈل حاصل کئے ہیں

139views

چین کے Hangzhou میں جاری ایشیائی کھیلوں میں بھارت کا تمغے جیتنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کَلایشیائی کھیلوں کے دسویں دن بھارت نے سونے کے دو، چاندی کے دو اور کانسے کے پانچ تمغےجیتے۔ اِس طرح بھارت اب تک مجموعی طور پر 69 تمغے جیت چکا ہے۔ اِن میں سونے کے 15،چاندی کے 26 اور کانسے کے 28 تمغے شامل ہیں۔ بھارت فی الحال چوتھے مقام پر ہے۔

        Athletics میں خواتین کے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں بھارت کی Annu Rani نے سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ خواتین کی پانچ ہزار میٹر کی دوڑ میں بھارتکی Parul چودھری نے سونے کا تمغہ جیتا۔

        اس کے بعد مردوں کے Decathlon مقابلے میں تیجسون شنکر نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

        مردوں کی 800 میٹر کی دوڑ میں محمد Afsal نے بھارت کیلئے چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔

        مردوں کی Triple Jump میں بھارت کے پروین Chithravel کو کانسے کا تمغہ ملا۔

         اسکے علاوہ خواتین کی 400 میٹر کی رُکاوٹ دوڑ میں وِدّیا رام راج نے کانسے کا تمغہ جیتکر ملک کا نام روشن کیا۔

        اِدھر خواتین کے 54 کلو گرام کے باکسنگ سیمیفائنل میں پریتی پوار نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

        مردوں کے Canoe ڈبل ایک ہزار میٹر کے مقابلے میں بھارت کے ارجن سنگھ اور سنیل سنگھ Salam کو کانسے کا تمغہ ملا۔

        مردوں کے 92 کلو گرام سے زیادہ کے زمرے کےباکسنگ سیمی فائنل میں ہارنے کے بعد نریندر Berwal کو کانسے کا تمغہ ملا۔

آج بھارت کے لیےنیرج چوپڑا مردوں کے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں حصہ لیں گے اور اپنے تاج کی دفاع کرنےکی کوشش کریں گے۔ اولمپک میں تمغہ جیتنے والی Lovlina Borgohain بھی آج خواتین کے 75 کلوگرام زمرے میں چین کی کھلاڑیLi Qian کے ساتھ سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے لیے کھیلیں گی۔

آج ایتھیلٹکس کےدیگر مقابلوں میں بھارت کے مردوں اور خواتین کی چار ضرب چار سو میٹر کی رِلے ٹیمیںبھی حصہ لیں گی۔ AvinashSable بھی پانچ ہزار میٹر کی دوڑ میں حصہ لیں گے۔ بھارتکی مردوں کی ہاکی ٹیم جنوبی کوریا کے خلاف سیمی فائنل مقابلہ کھیلے گی۔

تیر اندازی، بیڈمنٹن،باکسنگ، برج، شطرنج، غوطہ زنی، ہاکی اور گھڑ سواری کے مقابلوں میں بھارت آج تمغے جیتنےکی کوشش کرے گا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.