Bihar Train Accident

بکسر ٹرین حادثے کے پیچھے سازش تو نہیں ؟ کئی مقامات پر ٹوٹی ملی پٹری ، ریلوے نے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی

148views

پٹنہ، 12 اکتوبر(ہ س)۔ بہار کے بکسر میں بدھ کی رات ایک ہولناک ٹرین حادثہ پیش ا?یا۔ اس حادثے میں سازش کی بو ا? نے لگی ہے۔ جائے حادثہ کے قریب ریلوے کی ٹوٹی پٹری ملی۔ ایسٹ سنٹرل ریلوے کے جی ایم ترون پرکاش نے اعلیٰ سطحی ٹیم سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے ایسے حادثات کی تحقیقات کے لیے اپنا طریقہ کار اپناتا ہے۔ ہم لوگ پہلے اس کی جانچ کریں گے۔ایسٹ سنٹرل ریلوے کے جی ایم ترون پرکاش نے بتایا کہ ڈی ڈی یو انڈ سے ایک کرین یہاں ا?ئی ہے۔ پیچھے سے بھی دو کرین ا?ئی ہے۔ ان کرینوں کی مدد سے ٹرین کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش کی جائے گی۔ جن بوگیوں کو نقصان پہنچا ہے انہیں سائیڈ لائن کر دیا جائے گا۔ امید ہے کہ یہ کام جلد مکمل ہو جائے گا۔ جو مسافر اپنا سفر مزید جاری رکھنا چاہتے ہیں ان کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔
بکسر ٹرین حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ پوری ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ بوگیاں پٹری سیچھوڑ کرگٹیوں میں دھنس کر کئی منٹ تک چلتی رہی۔ کسی بھی مسافر وں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ اس دوران 100 مسافر زخمی ہوئے۔ اس حادثے میں 5 افراد کی موت بھی ہوئی۔ کچھ لوگ سو رہے تھے اور کچھ سونے کی تیاری کر رہے تھے۔ پھر پوری ٹرین زلزلے کی طرح لرز اٹھی۔مسافروں کو کچھ پتہ نہیں تھا کہ کیا ہوا ہے۔ چاروں طرف دھول اور اندھیرا تھا۔ تین بوگیاں مکمل طور پر الٹ چکی تھیں۔ اس کے مسافروں کو اے سی ڈبے کے شیشے توڑ کر باہر نکالا گیا۔ ا?س پاس کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کو اسپتال پہنچانے میں مدد کی۔ کچھ دیر میں انتظامیہ اور این ڈی ا?ر ایف اور ایس ڈی ا?ر ایف کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.