Bihar Train Accident

ریل حادثہ: 5 ہلاک، 70 سے زائد زخمی، جائے وقوع پر امدادی کام جاری

84views

پٹنہ، 12 اکتوبر (ہ س)۔ بہار کے بکسر ضلع کے رگھوناتھ پور ریلوے اسٹیشن کے قریب گذشتہ رات 9:35 بجے آنند وہار سے آسام کے کامکھیا تک جانے والی نارتھ ایسٹ ایکسپریس (ٹرین نمبر 2506) ادثے کا شکار ہوگئی جس میں اب تک 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ حادثے میں 70 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
بکسر کے ضلع مجسٹریٹ انشول اگروال نے 4 لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ وہیں امدادی کاموں میں مصروف پولیس نے ایک اور لاش برآمد ہونے کی تصدیق کی۔ اس سے متوفیوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ بھوجپور کے ضلع مجسٹریٹ راج کمار نے بتایا کہ حادثے میں 70 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین نے 100 کے قریب مسافروں کے زخمی ہو نے کی بات کہی ہے۔
ایسٹ سنٹرل ریلوے کے جی ایم انوپم شرما نے کہا کہ حادثے کا شکار ٹرین کے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے متبادل انتظامات کی گئی ہے۔ ایک ریک کو موقع پر پہنچایا گیا اور نارتھ ایسٹ ایکسپریس کے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے انتظامات کیے گئے۔
دانا پور ریلوے ڈویڑن کے جی ایم انوپم شرما اور ڈی آر ایم جینت کمار چودھری ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ امدادی کام جاری ہے۔ امدادی گاڑیاں، ریسکیو ٹرین کرین اورطبی ٹیم مسلسل موقع پر کام کر رہی ہے۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آرایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر کام کررہی ہے۔
ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ٹویٹ کیا کہ محکمہ صحت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ بہار کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرتیہ امرت کنٹرول روم میں صحت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ راحت، بچاو? اورلاجسٹک جمع کرنے اور دیگر تمام انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اسپتال الرٹ ہے۔ گاڑیوں کے لییضلع میں ٹول مفت کر دیا گیا ہے۔
ایسٹ سنٹرل ریلوے کے سی پی آر او نے بتایا کہ حادثے کے بعد اس روٹ کی تمام ٹرینوں کو قریبی اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔ کئی ٹرینوں کے روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سیمانچل ایکسپریس کو دلدار نگر، گوہاٹی کیپٹل کو دانا پور میں روک دیا گیا ہے۔ وبھوتی، پنجاب میل اور دیگر ٹرینوں کو وارانسی سے دوسرے راستے سے کیول کے لیے بھیجا گیا ہے۔
حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ ٹرین کے حادثہ ہونے سے تھوڑی دیرپہلے پٹنہ-دہلی راجدھانی ایکسپریس، سمپورنا کرانتی، اور راجندر نگر اجمیر زیارت ایکسپریس یہاں سے گزر چکی تھی۔ ایسے میں تکنیکی ماہرین پوائنٹ فیل ہونے کی پیشن گوئی کر رہے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.