Jammu and Kashmir

گاندربل دہشت گردانہ حملے میں 7 ہلاک

44views

دہشت گرد تنظیم ٹی آر ایف نے ذمہ داری قبول کرلی

سری نگر، 20 اکتوبر ( ہ س)۔ جموں و کشمیر کے گاندربل میں ایک بڑے دہشت گردانہ حملے میں ایک ڈاکٹر سمیت سات مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔ اس حملے میں پانچ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان کا اسکمز سری نگر اور سب ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں علاج کیا جا رہا ہے۔ دہشت گرد تنظیم مزاحمتی محاذ (ٹی آر ایف ) نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جو کہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کی شاخ ہے۔ دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے پولیس حکام نے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے اتوار کی رات مزدوروں کے ایک کیمپ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کیمپ میں سری -نگر لیہہ قومی شاہراہ پر گگن گیر میں زیڈ موڑ سرنگ کی تعمیر میں مصروف ایک کمپنی کے کارکن ٹھہرے ہوئے تھے۔ حملے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام نے بتایا کہ حملے میں دو مزدور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک ڈاکٹر سمیت پانچ دیگر بعد میں دم توڑ گئے۔ پانچ زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال اور اسکمزسری نگر میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس وقت سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم موقع پر موجود ہے اور علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔ مرنے والوں کی شناخت گورداس پور پنجاب کے رہنے والے گرمیت سنگھ، بڈگام کے رہائشی ڈاکٹر شاہنواز، انل  کمار شکلا، فہیم نذیر، ششی ابرول، محمد حنیف اور کلیم کے طور پر کی گئی ہے۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.