’میں آپ کو گارنٹی دے رہا ہوں، آئین کو کبھی ختم نہیں ہونے دیں گے‘، جھارکھنڈ میں راہل گاندھی کا اظہارِ عزم
370
’’بی جے پی اور آر ایس ایس آئین ک ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملک کے آئین نے ہی آپ کو سارے حقوق دیے ہیں، یہ ملک کے غریبوں، دلتوں، پسماندوں، قبائلیوں کی آواز ہے۔ اگر آئین ختم ہو گیا تو غریبوں کے سارے حقوق چھین لیے جائیں گے۔ لیکن میں آپ کو گارنٹی دے رہا ہوں… ہم آئین کو کبھی ختم نہیں ہونے دیں گے۔‘‘ یہ بیان راہل گاندھی نے جھارکھنڈ میں انتخابی تشہیر کے دوران جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے آج جھارکھنڈ کے کونبیر، سنگھ بھوم اور چائباسہ میں انڈیا اتحاد کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی تشہیر چلائی جس میں لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی۔