International

حماس نے زیر حراست دو امریکی شہریوں کو انسانی بنیاد پر رہا کردیا

172views

غزہ کی حکمران حماس نے سات اکتوبر کو کیے گئے حملوں کے دوران حراست میں لیے گئے سیکڑوں افراد میں سے دو امریکی شہریوں کو انسانی بنیاد پر رہا کر دیا۔

خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے بتایا کہ قطر کی ثالثی کی کوششوں کے جواب میں ایک امریکی خاتون جوڈتھ تائے رانان اور ان کی بیٹی نیٹالی شوشانہ رانان کو حماس نے انسانی بنیاد پر رہا کر دیا ہے۔

اسرائیلی چینل 13 نیوز نے رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیل کی حکومت نے دو زیر حراست افراد کی رہائی کی تصدیق کی ہے لیکن اس حوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی۔

اس سے قبل حماس کے زیرحراست اسرائیلیوں کے رشتہ داروں نے جنیوا میں ہلال احمر کے دفتر کے باہر تصاویر اٹھائے زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی رہائی کے لیے مدد کریں۔

حراست میں موجود اپنے 21 سالہ بھتیجے کی تصاویر اٹھائے ہوئے ایساف چیم ٹوف نے حماس کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کوشش کرے کہ زیر حراست اسرائیلیوں کو رہا کر دیا جائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کے بھتیجے غزہ کے قریب ہونے والے فیسٹول کیبوٹز ریم میں شریک تھے اور انہیں وہاں سے یرغمال بنالیا گیا اور حکام نے ان کے گھر والوں کو بتایا کہ وہ غزہ میں ہے لیکن اس کے بعد کچھ پتا نہیں چلا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.