ChhattisgarhMadhya PradeshMizoramNationalRajasthanTelangana

پانچ ریاستوں میں نومبر میں ہوں گے انتخابات اور 3 دسمبر کو آئیں گے نتیجے

179views

جن صوبوں کے انتخابات پر سب کی نظریں تھیں ان کی تاریخوں کا آج الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ پانچ ریاستوں میں انتخابی نتائج 3 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔ جن ریاستوں میں انتخابات ہو رہے ہیں ان میں مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم شامل ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا ہے کہ سب سے پہلے میزورم میں انتخابات کرائے جائیں گے۔ میزورم میں 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بھی 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چھتیس گڑھ میں دو مرحلوں میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔ اس میں پہلے مرحلے میں 7 نومبر کو انتخابات ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 17 نومبر کو ہوگی۔واضح رہے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ راجستھان میں 23 نومبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ 17,734 ماڈل پولنگ اسٹیشنوں اور 621 پولنگ اسٹیشنوں کے انتظام کی ذمہ داری پی ڈبلیو ڈی کے عملے کے پاس ہوگی۔ خواتین 8,192 پولنگ اسٹیشنوں کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔

الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پانچ ریاستوں کی 679 اسمبلی سیٹوں پر 1.77 لاکھ پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.