Sports

نئے کپتان سوریا کی پریس کانفرنس میں صرف 2 صحافی

185views

ویزاگ ۔ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی شکست کے بعد عوام اور میڈیا نے اپنی ٹیم سے منہ موڑ لیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان سوریا کمار یادیو کی پریس کانفرنس میں صرف 2 صحافی موجود تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف شروع ہوئی ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے جب نئے کپتان سوریا کمار یادیو پریس کانفرنس کے لیے آئے تو اْنہیں حیران کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران جہاں 200 صحافی موجود ہوتے تھے وہیں اس میں صرف دو جرنلسٹ موجود تھے بہرحال ان دو صحافیوں نے سوریا کمار یادیو سے سوالات کیے اور ہندوستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان نے اْن کو خندہ پیشانی سے جوابات دیئے۔ ایک سوال کے جواب میں سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل ہارنے کے صرف تین دن بعد میدان میں واپس آنا بڑا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شکست کو بھلانے میں وقت لگے گا، سوریا کمار نے کہا کہ یہ نئی ٹیم ہے، نئے کھلاڑی ہیں اور نئی توانائی ہے، ہم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو مثبت انداز میں دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں سے جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.