بگھا، 13 نومبر:۔ بہار کے بگھامیں آگ لگنے سے تقریباً ایک درجن دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ یہ واقعہ بگھا ریلوے ڈھالہ کے قریب نارائن پور روڈ پر پیش آیا۔ اس آگ میں فرنیچر کی چار دکانیں اور دیگر کئی دکانیں جل گئیں۔ جس میں لاکھوں کے نقصان ہونے کا امکان ہے۔ دیوالی کی رات 11 بجے لگی آگ نے کچھ ہی دیر میں خوفناک شکل اختیار کر لی۔ آگ لگنے کے بعد سلنڈر دھماکہ بھی ہوا جس سے آگ تیزی سے پھیل گئی اور درجنوں دکانیں متاثر ہوئیں۔بتایا جا رہا ہے کہ چار فرنیچر کی دکانیں اور ایک پھل کا گودام جل کر خاکستر ہو گیا۔ یہ واقعہ پٹکھولی تھانہ علاقہ کے نارائن پور بھٹی روڈ پر پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ایس ڈی پی او کی قیادت میں پولیس ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی لیکن انہیں دکانداروں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ رام نگر میں پیش آئے دوسرے واقعہ میں اناج کے ڈھیر کے ساتھ ایک جھونپڑی بھی جل کر راکھ ہو گئی۔ یہ واقعہ سپاہی گاو?ں میں پیش ا?یا جہاں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے دوران اچانک گھر کے قریب گودام میں رکھے دھان کیبورے میں آگ لگ گئی اور سینکڑوں دھان کے بورے جل کر راکھ ہو گئے۔ متاثرہ خاندانوں نے امداد اور معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔
232
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جامعہ رحمانی کے سالانہ اجلاس میں فکر و نظر آفیشئل چینل کا نام فکر و نظر ٹی وی کرنے کا اعلان
فکر و نظر ٹی کے نئے لوگو اور ویب پورٹل کی رونمائی، مک بھر سے مبارکبایوں کا سلسلہ مونگیر 11...
ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں مدارس کا ناقابل فراموش کردار:امیر شریعت
جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کا سالانہ اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر مو نگیر 09 نومبر (راست)مدارس اُس تعلیمی مشن...
تیجسوی پرساد یادو کی 35 ویں سالگرہ پر آر جے ڈی دفتر میں 35 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا
پٹنہ 09 نومبر، (راست)ریاستی صدر جگدانند سنگھ اور قومی پرنسپل جنرل سکریٹری جناب عبدالباری صدیقی نے قائدین اور کارکنوں کی...
پروفیسر کے ایم قادر محی الدین نے پٹنہ میں لالو پرساد یا سے ملاقات کی
جدید بھارت نیوز سروسپٹنہ 05 نومبر : انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل ) کے قومی صدر پروفیسر...