Jharkhand

آسنسول میں عازمین حج 2025 کیلئے صحت جانچ کیمپ کا انعقاد

6views

جدید بھارت نیوز سروس
آسنسول،21اکتوبر (راست) آسنسول درگاپورپر مشتمل ضلع مغرب بردوان سے 2025 میں کل 144 عازمین حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے 2025 کے عازمین کے لیے کاغذی کاروائی اور دیگر جانچ وغیرہ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ریاست حج کمیٹی کی ہدایت کے مطابق آسنسول اور درگاپور کے تمام عاز مین حج کے لیے صحت جانچ کیمپ کا انعقاد آسنسول کے ضلع ہسپتال میں کیا گیا تھا۔
پہلے مرحلہ میں 105 عازمین کی جانچ کی گئی
سوموار کی صبح سے تمام عازمین حج کے خون کی جانچ بلڈ پریشر اور سینے کا ایکسرے وغیرہ سمیت دیگر جانچ کا سلسلہ جاری رہا اس سلسلے میں ضلعی اقلیتی آفیسر اور چیف میڈیکل آفیسر آف ہیلتھ ڈاکٹر محمد یونس کی ہدایت کے مطابق آسنسول ضلع ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نکھل داس کی نگرانی میں عازمین کی صحت کی جانچ کی گئی۔ اس موقع پر ضلع حج کوآرڈنیٹر ڈاکٹر ذیشان الہی کی قیادت میں حاجی محمدکوثر، محمد مختار، قمر الہدی، محمد ندیم ایڈوکیٹ اور دیگر نمائندوں نے عازمین اور ہسپتال انتظامیہ کی معاونت کی اور تمام عازمین کو ضلع اسپتال کے سپرنٹینڈنٹ نے حج بیت اللہ کی سعادت ملنے کی پر خوشی کا اظہار کیا اور آسنسول اورملک کے لیے دعا کرنے کی گزارش کی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.