آسام میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران کانگریس کے سابق صدر ایم پی راہل گاندھی نے ریاستی بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مجھے مندر جانے سے بھی روک رہی ہے۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا فی الوقت آسام کے نگاؤں ضلع میں ہے، اسی ضلع میں ویشنو سنت شنکر دیو کی جائے پیدائش بھی ہے۔ راہل گاندھی کا وہاں جانے کا پروگرام پہلے سے طے ہے، اس کے لیے اجازت نامہ بھی حاصل کرلیا گیا تھا لیکن عین وقت پر انہیں وہاں جانے روک دیا گیا۔
راہل گاندھی اور کانگریس کا نام سنتے ہی ہمنتا توازن کھو دیتے ہیں: کانگریس
راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ’’پہلے انتظامیہ نے ان کو ویشنو سنت شنکر دیو کی جائے پیدائش پر جانے کی اجازت دی تھی لیکن اب منع کیا جا رہا ہے۔ چونکہ میں جائے پیدائش سے قریب موجود ہوں اور اس مقام کی صرف زیارت کرنے جانا چاہتا ہوں لیکن بھی مجھے نہیں جانے دیا جا رہا ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے وزیراعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’لگتا ہے کہ آج صرف ایک آدمی کو ہی مندر جانے کی اجازت ہے۔‘‘ ویشنو شنکر دیو کی جائے پیدائش کی زیارت کے لیے نکلے راہل گاندھی کی پولیس افسران سے بحث بھی ہوئی۔ افسران نے ان سے کہا کہ ’’ہم آپ کو شام 3 بجے کے بعد جانے دے سکتے ہیں۔‘‘
یہ فلمی ستارے رام مندر پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کے لیے ایودھیا روانہ
پولیس افسران کے ذریعے راہل گاندھی کو یہ بھی بتایا گیا کہ ہمارے پاس آرڈر ہے۔ اس کے بعد راہل گاندھی نے پوچھا کہ ’’میں نے کیا غلطی کی ہے جو میں مندر نہیں جاسکتا؟ میرے پاس جانے کی اجازت ہے، مجھے مت روکو۔‘‘ پولیس افسران کے ذریعے روکے جانے پر راہل گاندھی نے ان سے بار بار یہ سوال کیا کہ ’’میری غلطی تو مجھے بتاؤ۔‘‘ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق انتظامیہ نے راہل گاندھی کو بوردووا تھانہ جانے کی اجازت نہیں دی۔ اس کے بعد احتجاجاً راہل گاندھی اسی جگہ بیٹھ گئے جہاں انتظامیہ نے بیریکیڈ لگاتے ہوئے انہیں روکا تھا۔ حالانکہ مقامی ایم پی و ایم ایل ایز کو شنکر دیو مٹھ جانے کی اجازت دی گئی لیکن راہل گاندھی کو نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا نگاؤں ضلع میں ہی ہے اور رام للا کی پران پرتشٹھا کے دن ان کا نگاؤں ضلع کے بوردووا تھانہ جانے کا بھی پروگرام تھا۔
آسام میں بھارت جوڈو نیا ئےیاترا پر مبینہ حملے کے خلاف آندھرامیں احتجاج: شرمیلا
آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے ایک دن قبل ہی یہ کہا تھا کہ ’’راہل گاندھی کو بوردووا تھانہ میں شنکر دیو کی جائے پیدائش پر جانے سے بچنا چاہئے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’بھگوان رام اور صوبے کے ایک آدرش کے طور پرمانے جانے والے ویشنو سنت کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہو سکتا۔‘‘ انہوں نے راہل گاندھی سے بوردووا تھانہ نہیں جانے کی اپیل کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ’’اس سے آسام کی غلط شبیہ بنے گی۔ راہل گاندھی رام للا کی پران پرتشٹھا کے بعد بوردووا تھانہ جاسکتے ہیں۔ مجھے نیشنل میڈیا کی اس خبر سے دکھ ہوا کہ جب پی ایم مودی ایودھیا میں پران پرتشٹھا پروگرام میں شامل ہورہے ہونگے تب راہل گاندھی بوردووا تھانہ کے ویشنو مٹھ میں ہونگے۔‘‘ کانگریس لیڈروں نے یہ صاف کیا تھا کہ راہل گاندھی پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ویشنو مٹھ جائیں گے۔