Bihar

بہار: ریزرویشن ترمیمی بل اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور

169views

پٹنہ، 09 نومبر:۔ بہار اسمبلی میں سرمائی اجلاس کے چوتھے دن ریزرویشن ترمیمی بل 2023 پیش کیا گیا جسے متفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا۔ ریاستی حکومت کی طرف سے ذات پرمبنی گنتی کے بعد حکومت نے بہار میں ریزرویشن کا دائرہ بڑھا کر 75 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جس کی بی جے پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے حمایت کی ہے۔ نتیش حکومت نے ذات پر مبنی گنتی کی رپورٹ کی بنیاد پر ریاست میں ریزرویشن کا دائرہ 15 فیصد بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کی کابینہ سے منظوری بھی مل چکی ہے۔ ریاست میں فی الحال او بی سی ، ای بی سی ، ایس سی اور ایس ٹی زمرہ جات میں دستیاب 50 فیصد ریزرویشن کو بڑھا کر 65 فیصد کیا جانا ہے۔ اس کے علاوہ ا ی ڈبلو ایس زمرے کو الگ سے 10 فیصد ریزرویشن ملتا رہے گا۔ اس طرح ریاست میں کل 75 فیصد ریزرویشن کرنے کی تجویز ہے۔ اس میں پسماندہ طبقات کو 18 فیصد ، انتہائی پسماندہ طبقات کو 25 فیصد، ایس سی کو 20 فیصد اور ایس ٹی کو 2 فیصد ریزرویشن دینے کا انتظام ہے۔ اسمبلی میں پاس ہونے کے بعد اسے قانون ساز کونسل سے بھی پاس کیا جائے گا۔ دونوں ایوانوں سے بل کی منظوری کے بعد حکومت ریزرویشن کا دائرہ بڑھانے کی تجویز مرکز کو بھیجے گی۔ ریزرویشن میں 9 ترامیم ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.