نئی دہلی، 9 نومبر :۔ ہاکی انڈیا نے جمعرات کو 29 نومبر سے 10 دسمبر 2023 تک چلی کے سینٹیاگو میں ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی خواتین کے جونیئر ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی جونیئر خواتین کی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔ہندوستان کو پول سی میں جرمنی، بیلجیم اور کینیڈا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 29 نومبر کو کینیڈا کے خلاف کرے گی۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم 30 نومبر کو جرمنی اور 2 دسمبر کو بیلجیم کا مقابلہ کرے گی۔میدان میں دیگر ٹیمیں پول اے میں ہالینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور چلی ہیں جبکہ پول بی میں ارجنٹائن، اسپین، زمبابوے اور کوریا ہیں۔ پول ڈی میں انگلینڈ، امریکہ، نیوزی لینڈ اور جاپان شامل ہیں۔کوارٹر فائنل 6 دسمبر اور سیمی فائنل 8 دسمبر کو شیڈول ہیں جبکہ فائنل 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔پچھلے ایڈیشن میں ہندوستان کانسی کا تمغہ کم فرق سے کھو دیا تھا اور چوتھے نمبر پر رہا تھا۔ آئندہ ایڈیشن کے لیے ہندوستانی جونیئر ٹیم کی کپتانی پریتی پِلس اور نائب کپتان رتوجا داداسو کریں گی۔ٹیم کے انتخاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہندوستانی خواتین کی جونیئر ٹیم کے کوچ تشار کھنڈکر نے کہا کہ ہمارے پاس ایک ناقابل یقین ٹیلنٹ پول ہے، فائنل ٹیم کا انتخاب کرنا آسان نہیں تھا، لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم نے ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم بنائی ہے ۔ گزشتہ چند مہینوں میں بہت محنت کی ہے۔ کھلاڑی پرجوش ہیں، انہوں نے حالیہ دنوں میں واقعی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ ان کے لیے باوقار پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ چلی جانے سے پہلے ہم ارجنٹائن میں ٹریننگ اور پریکٹس میچز کریں گے جس سے ہمیں کنڈیشنز کو ایڈجسٹ کرنے اور جونیئر ورلڈ کپ کے لیے ٹون سیٹ کرنے میں مدد ملے گی۔ ایف آئی ایچ ہاکی ویمنز جونیئر ورلڈ کپ چلی 2023 کے لیے ہندوستانی جونیئر خواتین کی ہاکی ٹیم حسب ذیل ہے۔
187
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی
پرتھ، 10 نومبر (یواین آئی)پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر...
انڈر 23 ورلڈ چیمپئن شپ میں چراغ چکارا نے گولڈ میڈل جیتا
تیرانہ (البانیہ)، 28 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی پہلوان چراغ چکارا نے انڈر 23 ورلڈ چمپئن شپ ریسلنگ میں مردوں...
اکانشا سالونکھے نے پی ایس اے چیلنجر اسکواش ٹائٹل جیت لیا
کوزکس (فرانس) 27 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان کی اکانکشا سالونکھے نے ملائیشیا کی یشمیتا جدیش کمار کو 3-0 سے...
پاکستان نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے ٹیم کا کیا اعلان
لاہور، 27 اکتوبر (یو این آئی) پاکستان نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی-20 سیریز...