National

صدر جمہوریہ مرمو نے مسلح فوجوں کے میڈیکل کالج پنے کی پلیٹنیم جوبلی سال کے موقع پر پریسڈینٹس کلرس عطا کئے

187views

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ پُنے کے مسلح افواج سے متعلق میڈیکل کالج نے اپنی 75 سالہ تاریخ میں ملک اور بیرون ملک طبی خدمات فراہم کر کے قابل ستائش فرائض انجام دیئے ہیں۔ وہ آج پنے کے اِس کالج کو پریزیڈنٹ کَلرس عطا کرنے کے موقع پر خطاب کررہی تھیں۔ پریزیڈنٹ کَلر، جسے راشٹرپتی کے نشان کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، کسی فوجی یونٹ کو دیا جانے والا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔ AFMC اس برس اپنی پلیٹینم جوبلی منا رہا ہے اور اس سے، اِس ادارے کے 75 برس کے شاندار سفر کی عکاسی ہوتی ہے۔

مسلح افواج سے متعلق میڈیکل کالج، ملک کے سرکردہ میڈیکل کالجوں میں سے ایک ہے۔ صدر جمہوریہ نے اب تک اس کالج کی خاطر خواہ ترقی کیلئے مسلسل خدمات انجام دینے والے سبھی سابقہ ملازمین اور افسران کی تعریف کی۔

صدر جمہوریہ نے ایک خصوصی یادگاری ٹکٹ اور 75 روپے کا سکہ بھی جاری کیا۔ انہوں نے Prajna کا بھی آن لائن افتتاح کیا، جو کمپیوٹیشنل مرکز ہے۔ اس مرکز کی بدولت اے ایف ایم سی، اُن سرکردہ عالمی اداروں میں شامل ہو جائے گا، جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کررہے ہیں اور حفظان صحت سے متعلق جدید ترین تحقیق میں سرگرم ہےں۔

بعد میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج شام دو روزہ دورے پر ناگپور پہنچیں گی۔ وہ گورنمنٹ میڈیکل کالج جی ایم سی ناگپور کی 75 ویں سالانہ تقریب سے خطاب کریں گی۔ مہاراشٹر کے گورنر رمیش Bais، وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اس موقع پر خاص طور پر موجود رہیں گے۔ 50 ہزار سے زیادہ طلبا نے GMC ناگپور سے طبّی سائنس کی تعلیم حاصل کی ہے، جو 1947 میں قائم کیا گیا تھا۔ پلیٹنم جُبلی تقریبات منانے کیلئے اس کالج کے چار سرکردہ سابق طلبا کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ صدر جمہوریہ، کالج کے احاطے میں تعمیر کئے گئے لیکچر تھیٹر اور Oval Garden کا بھی افتتاح کریں گی۔ صدر جمہوریہ کَل ناگپور میں راشٹر سنت Tukoduji مہاراج ناگپور یونیورسٹی کے گیارہویں جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب سے بھی خطاب کریں گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.