بھارت کی کئی ریاستوں میں زلزلہ کے شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے
لکھنؤ: نیپال میں زلزلے سے ستر سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں، وزیر اعظم دہل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپال میں زلزلے سے 128 افراد ہلاک ہو گئے۔ جب کہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام زوروں پر ہے۔ پی ایم دہل نے اس آفت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں بھی اتر پردیش، دہلی این سی آر، اتراکھنڈ اور بہار سمیت ملک کے کئی حصوں میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ زلزلہ کا مرکز نیپال تھا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.4 ناپی گئی ہے۔ مرکز کے مطابق زلزلہ زمین سے 10 کلومیٹر نیچے آیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ زلزلہ سائنس کے مطابق ری ایکٹر اسکیل پر زلزلہ کی جو 6.4 کی شدت بتائی گئی ہے۔ اس سے کچھ حد تک نقصانات ہو سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال تھا۔ لکھنؤ سمیت اترپردیش کے الگ الگ مقامات پر زلزلہ کی شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ رات 11:37 پر آیا۔
بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد لوگ گھروں سے باہر آگئے اور خوف کا ماحول طاری ہوگیا۔ زلزلہ کے خوف سے دار الحکومت لکھنؤ میں دیر شب عوام گھروں کے باہر رہے۔ واضح رہے کہ ٹھیک ایک ماہ قبل 3 اکتوبر کو شمالی بھارت میں 4.6 کی پیمائش کی گئی اور آج ایک ماہ مکمل ہونے پر دوبارہ زلزلہ کی شدت محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق 7 کلو میٹر کی گہرائی آیا تھا۔ زلزلہ آنے سے7 سیکینڈ قبل پہلی بار ایسا ہوا کہ سبھی کے موبائل فونز پر آگاہی کے میسیج آگئے تھے۔