Bihar

نوادہ میں مسلح تصادم میں 10 افراد زخمی

120views

نوادہ ، 15 اکتوبر :۔ نوادہ ضلع کے سردلا پرناڈابر تھانہ علاقہ کے بالو کورہا گاو?ں میں اتوار کے روززمین تنازعہ کو لیکر جم کر لاٹھی، ڈنڈے چلے جس میں دس سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں نے گولی چنیکی بھی بات کہی ہے۔ زخمیوں میں وجے پرساد، راہل کمار، سنجے پرساد، بے بی دیوی، رنجن کمار، وکاس کمار، رویندر کمار سبھی گاو?ں بالو کورہا کے رہنے والے ہیں۔وہیں کسی کا سر پھٹا تو کسی کا ہاتھ ٹوٹا تو کسی کا پیر ٹوٹا۔ اطلاع پر جائے وقوع پر پہنچی پرناڈابر تھانہ پولیس نے مورچہ سنبھالتے ہوئے تمام کوکھدیڑ کر بھگا دیا۔ وہیں کئی لوگ بری طرح سے زخمی تھے۔انہیں پرائمری ہیلتھ سنٹر سردلا لایا گیا۔ سب کو ابتدائی طبی علاج کے بعد چھ لوگوں کو بہتر علاج کے لیے نوادہ صدر اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق تقریباً تین ایکڑ زمین کا تنازعہ برسوں سے چل رہا تھا۔ مقدمہ بھی عدالت میں زیرسماعت ہے لیکن ا?ج ایک فریق اچانک اسلحہ اور لاٹھیوں کے ساتھ زمین پر ا?گیا اور زمین پر قبضہ کرنے کی نیت سے ٹریکٹر سے کھیت میں ہل چلا دیا۔ دوسرے فریق کی طرف سے اطلاع ملنے پر فریقین میں بحث شروع ہو گئی۔ جس میں ایک طرف سے سات اور دوسری طرف سے تین افراد زخمی ہوئے۔ شدید زخمی روی کمار نے بتایا کہ درجنوں لوگ وہاں پہنچے اور اسلحہ اور پستول سے ان پر حملہ کیا۔ ایک گولی ہماری پیٹھ کے پیچھے لگی، گولی لگتے ہی ہم بے ہوش ہوگئے۔ سردلا پی ایچ سی کے انچارج ڈاکٹر راجیو کمار نے بتایا کہ معاملہ سنگین ہے اور ایکسرے کے ذریعے ہی اس کا پتہ لگایا جا سکتا ہے، سبھی کا ابتدائی علاج کرایا گیا ہے۔ تھانہ انچارج جتیندر کمار نے بتایا کہ زمین کے تنازع پر دو بھائیوں کے درمیان کافی عرصے سے لڑائی چل رہی تھی۔ ا?پس میں جھگڑا ہو گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر معاملہ پر قابو پالیا۔ اس کے ساتھ ہی گاؤں کے کسی شخص نے یہ اطلاع دی ہے کہ کہیں بھی گولی نہیں چلائی گئی۔ فائرنگ کے حقائق کی تحقیقات کی جائیں گی۔ جائے وقوعہ سے ایک نوجوان کو پوچھ گچھ کے لیے لایا گیا ہے۔ سب کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔ گاؤں والوں کے مطابق پرناڈابر تھانہ پولیس فوراً پہنچی اور معاملے کو پرسکون کرنے کے لیے فوری کارروائی کی۔ ورنہ کوئی بڑا واقعہ رونما ہو سکتا تھا۔ حالانکہ اب تک کسی بھی فریق کی طرف سے ایف آئی آر کے لیے کوئی درخواست داخل نہیں کی گئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد گاو?ں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.