West Bengal

پاسپورٹ فراڈ کیس: سی بی آئی نے ورون سنگھ راٹھور کو سلی گڑی سے حراست میں لیا

176views

سلی گوڑی، 15 اکتوبر (ہ س)۔ سی بی آئی حکام نے سلی گڑی میں پاسپورٹ فراڈ معاملے میں تقریباً 28 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد ورون سنگھ راٹھور کو حراست میں لے لیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ سی بی آئی نے مرکزی ملزم ورون سنگھ راٹھور کی نکسل باڑی رہائش گاہ سے بھاری مقدار میں جعلی پاسپورٹ اور دستاویزات برآمد کیے ہیں۔دراصل، ہفتہ کی صبح سی بی آئی کی ٹیم نے پاسپورٹ فراڈ معاملے میں سلی گڑی سے متصل نکسل باڑی میں واقع ورون سنگھ راٹھور کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ تلاشی اور پوچھ گچھ کے بعد ورون سنگھ راٹھور کو دیر رات حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سی بی آئی آج صبح حراست میں لئے گئے ورون سنگھ راٹھور کو اپنے ساتھ لے گئی اور باگڈوگرہ سے دہلی کے لئے روانہ ہوگئی۔قابل ذکر ہے کہ سی بی آئی کی مختلف ٹیموں نے مغربی بنگال اور سکم میں کل 50 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ سی بی آئی نے گنگٹوک میں پاسپورٹ سیوا کیندر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سی بی آئی نے نکسل باڑی میں ورون سنگھ راٹھور کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران مکان کے قریب خالی زمین اور درختوں سے کئی دستاویزات اور مہریں برآمد ہوئیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.