چنئی، 19 اکتوبر :۔ نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس اسپنر مچل سینٹنر نے بدھ کو یہاں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میچ کے دوران اپنی 100 ون ڈے وکٹیں مکمل کیں۔میچ سے پہلے سینٹنر ون ڈے کرکٹ میں 100 وکٹوں سے صرف ایک وکٹ دور تھے۔ انہوں نے میچ میں 7.4 اوورز میں 39 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز (14) بھی بن گئے۔اپنے 98ویں میچ میں گیندبازی کرتے ہوئے 31 سالہ کھلاڑی نے محمد نبی کو راونڈ دی وکٹ پھنسا کر ان کا وکٹ لیا اور اپنی 100ویں ون ڈے وکٹ مکمل کر لی اور ہم وطن لیجنڈ ڈینیئل ویٹوری کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے اپنے ملک کے دوسرے اسپنر بن گئے۔سینٹنر نے 93 ون ڈے اننگز میں 36.04 کی اوسط اور 4.85 کی اکانومی کے ساتھ 102 وکٹیں حاصل کی ہیں۔میچ کی بات کریں تو نیوزی لینڈ نے ٹام لیتھم اور گلین فلپس کی نصف سنچریوں کے بعد سینٹنر اور لوکی فرگوسن کی شاندار گیندبازی کی بدولت افغانستان کو 149 رنوں سے شکست دی۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 110 رن پر 4 وکٹیں گنوا کر مشکلات کا شکار تھی تاہم اس کے بعد گلین فلپس (71) اور ٹام لیتھم (68) نے 144 رنوں کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 6 وکٹوں پر 288 رن تک پہنچا دیا۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم 34.4 اوورز میں 139 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔
226
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے انگلینڈ کو 21 رن سے دی شکست
میلبورن، 14 جنوری (یو این آئی) آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے ایلیس پیری (60) کی شاندار بلے بازی کے بعد...
بمراہ اور سدرلینڈ نے ‘پلیئر آف دی منتھ ‘ کا ایوارڈ جیتا
دبئی، 14 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور آسٹریلیائی آل راؤنڈر اینابیل سدرلینڈ کو آئی...
روہت نے اپنی فارم کو بہتر بنانے کیلئے ممبئی کے تربیتی کیمپ میں پریکٹس کی
ممبئی، 14 جنوری (یو این آئی) آؤٹ آف فارم ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے 23 جنوری سے...
جیمز اینڈرسن ٹی 20 کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار
لندن، 14 جنوری (ہ س)۔ انگلش تیز گیندباز جیمز اینڈرسن اپنا پیشہ ورانہ کیریئر دوبارہ شروع کریں گے۔ وہ لنکاشائر...