میرپور، 23 اکتوبر (یو این آئی) مہدی حسن میراز (ناٹ آؤٹ 87) اور ذاکر علی کی (58) رنوں کی جدوجہد سے پر اننگز کے باوجود بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بدھ کو 283 رن پر سات وکٹ گنواکر 81 رنوں کی برتری کے باوجود شکست کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ آج بنگلہ دیش نے کل کے تین وکٹ پر 101 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ صبح کے سیشن میں ابھی ٹیم کے اسکور میں چار رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ ربادا نے محمود الحسن جوئے (40) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد رباڈا نے مشفق الرحیم (33) کو بھی اپنا شکار بنایا۔ لٹن کمار داس (7) کو کیشو مہاراج نے آؤٹ کیا۔ ایک وقت بنگلہ دیش کی چھ وکٹیں 112 کے اسکور پر گر چکی تھیں۔ ایسے وقت میں مہدی حسن میراز اور ذاکر علی نے بنگلہ دیش کی اننگ کو سنبھالا۔ کیشو مہاراج نے ذاکر علی (58) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر مہدی حسن میراز 171 گیندوں میں نو چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے (87 ناٹ آؤٹ) اور نعیم حسن (ناٹ آؤٹ 16) کریز پر موجود تھے۔ بنگلہ دیش سات وکٹوں پر 283 رنز بنانے کے بعد 81 رنز کی برتری کے باوجود شکست کے دہانے پر ہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے چار اور کیشو مہاراج نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کی پہلی اننگ 106 کے اسکور پر سمٹ گئی تھی۔ جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگ میں 308 رنز بنائے تھے۔
52
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹ سے شکست دی
کرائسٹ چرچ، یکم دسمبر (یو این آئی) ہیری بروک (171)، برائیڈن کارس (چھ وکٹ) اور جیکب بیتھل (ناٹ آؤٹ 50)...
لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ اور خواتین کے کھیلوں کی ترقی ترجیحات میں شامل: جے شاہ
دبئی، یکم دسمبر (یو این آئی) جے شاہ نے اتوار کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے صدر کا...
پریکٹس میچ میں بھارت نے آسٹریلیا PM-11 کو 6 وکٹ سے شکست دی
گل نے پچاس رن بنائے، ہرشیت نے 4 وکٹیں حاصل کیں، سیم کونٹس نے 107 رن بنائے کینبرا، یکم دسمبر...
لکشیا سین اور پی وی سندھو سید مودی بیڈمنٹن کے نئے چیمپئن
لکھنؤ، 01 دسمبر (یو این آئی) پیرس اولمپک میں تمغہ سے محروم رہنے والی دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے...