Bihar

اردو کے مسائل جلد حل ہوں گے،اردو ایکشن کمیٹی کے وفد کو گورنر بہار عارف محمد خان کی یقین دہانی

84views

پٹنہ، 5 اپریل (یو این آئی) مذہب اور زبان حکومت کی سرپرستی میں نہیں پنپنے۔اردو ایک میٹھی اور شیریں زبان ہے جو اپنی میٹھاس اور شیرینی کے بل بوتے زندہ رہے گی۔ یہ صرف مسلمانوں کی زبان نہیں ہے، غیر مسلم بھی اسے خوب پڑھ رہے ہیں اور پروفیسر، ٹیچر اور ٹرانسلیٹر بن رہے ہیں۔یہ باتیں گورنر بہار عارف محمد خان نے اردو
پٹنہ ،05 اپریل :اردو کے مسائل جلد حل ہوں گے،اردو ایکشن کمیٹی کے وفد کو گورنر بہار عارف محمد خان نے ایکشن کمیٹی بہار کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کہیں۔ جس کی قیادت ایکشن کمیٹی کے صدر ایس ایم اشرف فرید کررہے تھے۔اس وفد میں صدر کے علاوہ نائب صدر ڈاکٹر غیاث الدین راعی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اشرف النبی قیصر، سیکریٹری ڈاکٹر انوار الہدیٰ اور سیکریٹری اسحاق اثر و مجلس عاملہ کے ارکان سید شاہ فیض الرحمن، ڈاکٹر رحمت یونس، ڈاکٹر نقی احمد جون اور ڈاکٹر عبدالباسط حمیدی شامل تھے۔اردو کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اردو صرف ملازمت حاصل کرنے کیلئے مت پڑھئے بلکہ اپنی زندگی میں اس کا استعمال کرکے اپنے گفت و شنید اور خطاب میں حسن پیدا کیجئے۔ انہوں نے کہا کہ اردو ایک زندہ اور ماڈرن زبان ہے جس کے استعمال سے مذاکرات میں حسن پیدا ہوتا ہے اردو والے کم سے کم تین زبان ضرور جانتے ہیں اور تھری لینگویج فارمولا پر عمل کرتے ہیں۔ مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم پر دھیان دینا چاہئے اور مسلم تنظیموں کو بھی تعلیم پر توجہ دینی چاہئے اور زیادہ سے زیادہ تعلیمی ادارے قائم کرنے چاہئے۔ ان تعلیمی اداروں میں ہر طبقہ کے لوگوں کا داخلہ ہونا چاہئے۔ اسلام کا پیغام صرف مسلمانوں کیلئے نہیں ہے۔ قرآن کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے ہیں اور حضرت محمد ﷺ رحمت اللعالمین ہیں جو پوری دنیا کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے تھے۔ جس تنظیم میں خواتین کی نمائندگی ہوتی ہے میری نگاہ میں وہ قابل قدر ہیں اور اردو ایکشن کمیٹی میں بھی خواتین کی نمائندگی ہے جس کیلئے آپ لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں۔وفد نے گورنر موصوف کو 8 مطالبات پر مشتمل عرضداشت پیش کیا جن میں(1) حکومت بہار کے محکمہ تعلیم نے 15 مئی 2020 کو ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں ہائی اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری کا نیا ’مانک منڈل‘ تیار کیا جس کے تحت اب ہائی اسکولوں میں 5 اساتذہ اور ایک ہیڈ ماسٹر ہوں گے۔ لیکن چار صفحات کے اس نوٹیفکیشن میں مادری زبان کا کوئی ذکر نہیں ہے جبکہ بہار بورڈ کی دسویں میں ابھی تک مادری زبان ایک لازمی سبجیکٹ تھا جس کے تحت ہندی، اردو، بنگلہ اور میتھلی شامل تھی۔ ایسے طالب علم جنہوں نے مادری زبان میں ہندی نہیں لی انہیں ثانوی زبان میں ہندی لینا لازمی تھا باقی طلباء سنسکرت، عربی، فارسی اور بھوجپوری میں سے کوئی ایک سبجیکٹ لے سکتے تھے۔ یعنی ہندی پڑھنا پہلے بھی ضروری تھا لیکن یہاں مدعا ہندی کے ضروری ہونے کا نہیں ہے۔ دراصل پورے نوٹیفکیشن میں اردو کا کوئی ذکر ہی نہیں ہے۔ بہار میں اردو دوسری سرکاری زبان ہے اور ایک بڑی آبادی کی مادری زبان ہے۔ لہذا اس نوٹیفکیشن میں اردو کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ترمیم کی جائے۔لہذا گزارش ہے کہ پرائمری اسکولوں سے لیکر سیکنڈری، ہائر سیکنڈری اسکولوں تک اردو کی تعلیم کا انتظام کیا جائے اس کیلئے ہر اسکولوں میں اردو اساتذہ کی تقرری کی جائے، اردو پڑھنے والے طلباء کی لازمیت کو ختم کیا جائے اردو اساتذہ رہیں گے تب ہی تو طلباء بھی رہیں گے۔ کئی اسکولوں میں اردو اساتذہ نہیں رہنے کی وجہ سے اردو طلباء کو پریشانی ہو رہی ہے لہذا اس’ مانک منڈل‘ میں 6 اساتذہ کی جگہ 7 اساتذہ کے عہدے وضع کئے جائیں تاکہ اردو طلباء کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو سکے(2) سرکاری پروگراموں میں عوام کو سرکاری منصوبوں کی معلومات فراہم کرنے والی کتابوں، ہینڈ بل، بینر، ہورڈنگ وغیرہ اردو میں بھی شائع کئے جائیں۔
(3) سبھی آرڈیننس، سرکلر اور حکم نامہ اردو میں بھی جاری کئے جائیں۔
(4) اردو انعامی منصوبہ بھی کئی سال سے بند ہے۔ اس کے ذریعہ نامور اردو دانشوروں اعزاز سے نوازا جاتا ہے، اسے فوراً شروع کیا جائے۔
(5) اردو صلاح کار کمیٹی کی تشکیل نو بہت دنوں سے نہیں ہو پائی ہے اس کمیٹی کی جلد تشکیل کی جائے۔
(6) بہار اردو اکادمی کی تشکیل نو کئی سال سے زیر التوا ہے۔ جلد سے جلد بہار اردو اکادمی کی تشکیل نو کی جائے۔
(7) سبھی تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر کے سائن بورڈ، نام کی تختی، سرکاری حکم نامہ کی روشنی میں ہندی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی لگائے جائیں۔
(8) اسکولوں کیلئے جاری کلاس روٹین میں اردو کو شامل کیا جائے وغیرہ مطالبات شامل ہیں۔
گورنر موصوف نے وفد کے مطالبات کو بیحد سنجیدگی سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ آپ کے مطالبات بیحد اہم ہیں،اردو کے مسائل حل ہوں گے، میں حکومت بہار کو آپ کے عرضداشت کی کاپی بھیج دوں گا۔ اور اس سلسلے میں جب بھی میری ضرورت پڑے اردو ایکشن کمیٹی کے لوگ گورنر ہاؤس سے وقت لے لیا کریں فوراً وقت مل جائے گا اور ہم سے ملنے آ سکتے ۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.