جنیوا، 17 اکتوبر (یو این آئی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کے مشنوں کو ضروری خوراک اور طبی سامان شمالی غزہ تک پہنچانے کی اجازت دے، جو وہاں جاری تشدد کی وجہ سے پہنچنے سے قاصر ہیں۔ڈبلیو ایچ او اور اس کے شراکت داروں نے پیر کو پولیو ویکسینیشن مہم کے دوسرے دور کا آغاز کیا، جس کا مقصد نصف ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچانا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈنوم گیبریئس نے بدھ کے روز ایکس پر لکھا”وسطی غزہ میں دو دن کے قطرے پلانے کے بعد پولیو ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کرنے والے بچوں کی کل تعداد 156,943 تک پہنچ گئی ہے“۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جاری تشدد سے تقریباً 90 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کی مہم کے ہدف کو خطرہ ہے۔چیف نے کہا کہ پولیو ویکسین کے علاوہ بچوں کو وٹامن اے کی سپلیمنٹس دی جا رہی ہیں تاکہ ان کی قوت مدافعت مضبوط ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اکتوبر میں شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے 54 طے شدہ مشنوں میں سے صرف ایک کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا تھا، باقی تنازعات کی وجہ سے منسوخ یا منقطع ہو گئے تھے۔
25
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 34 فلسطینی شہید
جنرل اسمبلی میں فوری جنگ بندی پر آج ووٹنگ غزہ، 11 دسمبر (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی...
اسرائیلی انتظامیہ جس راستے پر چل رہی ہے وہ سراسر غلط ہے: صدر ایردوان
انقرہ، 11 دسمبر (یو این آئی) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "اسرائیلی حکومت جس راستے پرمصر اوربضد ہے،...
ہم نے شام کی فوجی طاقت کے 70 فیصد کو تباہ کر دیا ہے: اسرائیل
تل ابیب، 11 دسمبر (یو این آئی) اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے للطاکیہ...
رفتار میں ہوائی جہاز کو بھی مات دینے والی ٹرین کس اسپیڈ سے چلے گی
بیجنگ، 11 دسمبر (یو این آئی) ہوائی جہاز کو سفر کا تیز ترین ذریعہ تصور کیا جاتا ہے، تاہم اب...