عدن، 09 نومبر (یو این آئی) یمن میں سرگرم سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کے دو فوجی ملک کے مشرقی صوبے حضرموت میں ایک فوجی اڈے پر فائرنگ میں مارے گئے۔ ایک فوجی افسر نے سنیچر کو یہ معلومات ژنہوا کو دی۔فوجی اہلکار نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ حضرموت کے دوسرے سب سے بڑے شہر سیئون میں پہلی علاقائی ملٹری کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ “حکومت کی حامی فورسز کے ایک یمنی فوجی نے سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج پر فائرنگ کی جس سے دو فوجی ہلاک اور ایک تیسرا زخمی ہو گیا”۔فوجی حکام اس واقعے کے پیچھے مقصدکی تحقیقات کر رہے ہیں۔ایک عینی شاہد نے ژنہوا کو بتایا کہ واقعے کے بعد فوجی اڈے کے ارد گرد اور شہر کی مرکزی سڑکوں پر بڑی تعداد میں فوجی اور سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے تھے۔ابھی تک نہ تو یمنی حکومت اور نہ ہی سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد نے فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری کیا ہے۔
23
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
عالمی عدالت نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے
نئی دہلی، 21 نومبر:۔ (ایجنسی) بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، سابق وزیر دفاع یواو...
روس نے بین البرا عظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے؛ یوکرین کا دعویٰ
روس نے ایک ہائپر سونک میزائل اور سات کروز میزائل بھی فائر کیے ہیں جن میں سے چھ کو مار...
امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور اقوام متحدہ نے ہانگ کانگ میںجمہوریت کے حامی رہنماؤں کو سخت سزا دینے کی مذمت کی
بیجنگ ۔ 21؍ نومبر۔ ایم این این۔ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی حکومتوں نے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر...
جنگ کو روکے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہو گا: حماس
غزہ، 21 نومبر (یو این آئی)حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی...