غزہ، 21 نومبر (یو این آئی)حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے تک اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں مزید کہا کہ “جنگ کو روکے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہو گا، کیونکہ یہ ایک دوسرے سے جڑی ہوئی مساوات ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جارحیت رک جائے اور کسی بھی قیدی کے تبادلے کے لیے اسے پہلے جنگ کو روکنا چاہیے”۔الحیہ جنہوں نے مصری اور قطری ثالثوں کے ساتھ بات چیت میں تحریک کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔الحیہ نے کہا کہ “اس مسئلے کو آگے بڑھانے کے لیے کچھ ممالک اور ثالثوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔ ہم تیار ہیں اور ان کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے پہل کر رہے ہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ “حقیقت ثابت کرتی ہے کہ رکاوٹ ڈالنے والا نیتن یاہو ہے۔ یہ حقیقت قریب اور دور کے ہر شخص کو معلوم ہے‘‘۔نیتن یاہو نے منگل کو اپنے غزہ کے دورے کے دوران کہا کہ حماس جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ فلسطینی پٹی پر حکومت نہیں کرے گی۔ اسرائیل نے تحریک کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کر دیا ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل نے بقیہ 101 قیدیوں کو تلاش کرنے کی کوشش ترک نہیں کی ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ابھی بھی غزہ کی پٹی میں موجود ہیں، اور ان میں سے ہر ایک کی واپسی کے لیے 50 لاکھ ڈالر کے انعام کی پیشکش کی ہے۔
44
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
امریکہ میں انتہائی امیروں کا طبقہ ابھر رہا ہے، کوئی نہیں جانتا کہ یہ کب قابو سے باہر ہو جائے گا
اپنی الوداعی تقریر میں امریکی صدر نے ایک محدود طبقہ کے پھیلاؤ کے خلاف خبردار کیا واشنگٹن، 16 جنوری (ہ...
حوثیوں نےبھی اسرائیل کے خلاف حملے روکنے کا اعلان
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم صنعا، 16 جنوری (یو این آئی) یمن...
غزہ جنگ بندی معاہدہ، امدادی سامان کی ترسیل شروع ہوگئی
غزہ، 16 جنوری (یو این آئی) غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد...
غزہ معاہدے کیلئے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کیا
چین نہیں امریکہ کو دنیا کی قیادت کرنی ہے: جوبائیڈن واشنگٹن، 16 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن...