National

پی ایم مودی کی سری نگر کی تقریر میں کوئی نئی بات نہیں تھی، عوام کی امیدیں ٹوٹیں: عمر عبداللہ

پی ایم مودی کی سری نگر کی تقریر میں کوئی نئی بات نہیں تھی، عوام کی امیدیں ٹوٹیں: عمر عبداللہ
115views

نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی یہاں آئے اور تقریر کی لیکن ان کی تقریر میں کوئی نئی بات نہیں تھی، جموں و کشمیر کے لوگوں کی امیدوں پر انہوں نے پانی پھیر دیا۔ وہ اپنی پارٹی کی ایک تقریب میں میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

این سی کے نائب صدر نے کہا کہ ”میں نے تقریر میں کوئی نئی بات نہیں دیکھی۔ انہوں نے وہی باتیں کہیں جن کے بارے میں وہ بات کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے جمہوریت کی بحالی کے بارے میں ایسا کچھ نہیں کہا جو لوگ سننا چاہتے تھے۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم خود انتخابات کا اعلان نہیں کر سکتے، لیکن انہیں کم از کم سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ 31 ستمبر کی آخری تاریخ سے پہلے اسمبلی انتخابات کرانے کے بارے میں کچھ کہنا چاہیے تھا۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ وزیر اعظم کو کہنا چاہئے تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جو مدت دی گئی ہے اس سے قبل انتخابات ہوں گے، انہیں مکمل ریاست کا درجہ دینے سے متعلق بات کرنی چاہئے تھی، انہیں بیروزگار نوجوانوں کے روزگار کے پیکیج کا اعلان کرنا چاہئے تھا، انہیں یومیہ مزدری کرنے والوں کو مستقل روزگار دینے کے بارے میں کچھ کہنا چاہئے تھا، انہیں بجلی کی قلت کے بارے میں کچھ کہنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے ان سب پر کچھ نہیں کہا۔ ہمیں امید تھی کہ مودی ان سب پر کچھ بولیں گے لیکن ہماری امیدوں پر پانی پھر گیا۔

اس سے پہلے بارہمولہ کے سابق ایم ایل اے جاوید حسین بیگ نے اپنے حامیوں کے ساتھ این سی میں شمولیت اختیار کی۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ اور پدم شری ایوارڈ یافتہ مظفر حسین بیگ کے بھتیجے جاوید حسین بیگ کو حال ہی میں اپنی پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ وہ 2014 میں بارہمولہ اسمبلی حلقہ سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (PDP) کے ایم ایل اے تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.