West Bengal

مغربی بنگال کے ووٹر شناختی کارڈ میں گڑ بڑی،

74views

دو ریاستوں کے ووٹروں کو ایک ہی نمبر ملا

کولکاتہ، 28 دسمبر (ہ س)۔ مغربی بنگال میں ووٹر شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) میں بے ضابطگیوں کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر کو مطلع کیا گیا ہے کہ کچھ ووٹروں کو وہی ای پی آئی سی نمبر الاٹ کیا گیا ہے جو دوسری ریاستوں کے ووٹرز کو دیا گیا ہے۔یہ اطلاع مغربی بنگال کے مہاجر مزدوروں کی ایک تنظیم نے دی ہے۔ اس یونین نے اس معاملے کی شکایت کرتے ہوئے سی ای او آفس کو ایک خط بھیجا ہے۔ پہلی صورت میں ای پی آئی سی نمبر LPZ2746790 ہے۔ یہ نمبر تسلیم میا کو الاٹ کیا گیا ہے جو کہ گنگارام پور اسمبلی حلقہ اور جنوبی دیناج پور ضلع کے بلورگھاٹ لوک سبھا حلقہ کے ووٹر ہیں۔ وہیں یہی ای پی آئی سی نمبر گجرات کے احمد آباد مغربی لوک سبھا علاقہ کے دانی لندا اسمبلی حلقہ کے ووٹر جگنیش مکوانا کو بھی دیا گیا ہے۔ دوسرا معاملہ ای پی آئی سی نمبر ایل پی زیڈ 2746576سے جڑا ہے۔ یہ نمبر گنگا رام پور اسمبلی حلقہ اور بالور گھاٹ اسمبلی حلقہ کے ووٹر شاہین عالم کو الاٹ کیا گیا ہے۔ لیکن یہ نمبر گجرات کے ڈانی لنڈا سمبلی حلقہ کے ووٹر ایوب خان پٹھان کو بھی دیا گیا ہے۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.