دربھنگہ سوسل ویلفیئر سوسائٹی اور نارتھ کولکاتا ایکتا ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ضرورتمندوں میں کمبل تقسیم
کولکاتا،31 دسمبر(راست)دربھنگہ سوسل ویلفیئر سوسائٹی اور نارتھ کولکاتا ایکتا ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ایک پروگرام وارڈ نمبر43 میں کمبل تقسیم کرنےکو لیکر ہوا۔ اس موقع پر تقریباً ایک ہزار ضرورتمندوں میں کمبل تقسیم کیا گیا۔ دربھنگہ ویلفیئر سو سائٹی کی طرف سے ہر سال دو پروگرام کیا جاتا ہے۔ ایک سردی میں کمبل تقسیم دوسرا عید الفطر کے موقع پر کپڑا ضرورتمندوں کو دیا جاتا ہے۔ دربھنگہ ویلفئیر سو سائٹی کے صدر محمد بدر عالم کسی ضروری ی کام سے باہر چلے گئے، اس پروگرام میں ان کی جگہ دلدار احمد اور سکریٹری محمد یونس اور سیاسی و سماجی اور سابق کونسلر اخلاق احمد کی سرپرستی میں پروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ندیم الحق ایم پی راجیہ سبھا، وویک گپتا ایم ایل اے جوڑا مانگو، مسز نینا بندھیا دئے ایم ایل اے چورنگی، کونسلر سپرنا داس، گوپال کمار کے علاوہ پریز اقبال، عرفان علی تاج، سرور حسین، محمد فیصل، شاہد حسین، آبھے بھائی، دانش نیازی، وکرانت سنگھ، محمد مبین، جہانگیر خان، محمد شعیب، پپو ششمیٰ، ڈاکٹر عطا اللہ، حاجی ملو، اعجاز احمد، حاجی تمیز الحق، فیروز احمد، شکیل احمد خان، حاجی بشیر احمد، محمد علائوالدین عرف لال بابو، جمیل اختر، خزانچی محمد دائود و دیگر سیاسی سماجی لوگ موجود تھے۔ سوسائٹی کے عہدیداران و ممبران پروگرام کو کامیاب بنانے میں پیش پیش رہے۔