West Bengal

اوقاف کا تحفظ ہم آخری دم تک کرتے رہیں گے: مولانا محمد شفیق قاسمی

89views

کولکاتا،گذشتہ روز(راست)ضلع مرشد آباد مغربی بنگال کے بہرام پور میں عظیم الشان تحفظ اوقاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔مذکورہ پروگرام آل انڈیا امام مؤذن شوشل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن مغربی بنگال کی جانب سے کیا گیا۔جس کی صدارت مولانا محمد شفیق قاسمی صدر آل انڈیا امام مؤذن شوشل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن مغربی بنگال وامام و خطیب ناخدا مسجد کلکتہ نے فرمائی۔ انہوں نے شریعت میں وقف کی حیثیت و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وقف کے تعلق سے سنٹرل سرکار کی بد نیتی پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ وقف مکمل طور سے اللہ کی ملکیت ہے کسی بھی حکومت کو اس میں خیانت اور واقف کے منشا کے خلاف عمل کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔لہٰذا حکومت سے میرا پرزور مطالبہ ہے کہ وہ وقف بل ٢٠٢٤کو مکمل طور سے واپس لے نہیں تو ہم آئین کے دائرے میں رہ کر ہرطرح سے آندولن کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی مسلمان ہندو کا معاملہ نہیں ہے اسی لیے برادران وطن سے گزارش ہے کہ وہ حکومت کے بہکاوے میں نہ آئیں آج یہ سرکار مسلمانوں کی مساجد مدارس اور خانقاہوں کو ہڑپ نے کی کوشش کررہی ہے کل گرجا،گردوارہ،چرچ ،مندر اور مٹھ کی جائیداد کو چھیننے کی کوشش کریگی۔اس لیے اس ناپاک سازش کو سمجھنے کی ضرورت ہے ورنہ یہ حکومت ریلوے ،الائسی،ایر پورٹ وغیرہ کی طرح سب کچھ بیچ ڈالے گی۔آج کے اس تاریخ ساز پروگرام میں ممبر آف پارلیمنٹ ابوطاہر خان ،سابق ایم ایل اے محمد چاند خان،مولانا عبد الرزاق سکریٹری آل انڈیا امام مؤذن شوشل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن مغربی بنگال ،ماسٹر انصار ، عبد الرحمٰن ، سراج ،سوامی پرمانند مہاراج ، اعجاز افضل بدر ،مولانا محمد نظام الدین قاسمی نیز ضلع مرشد آباد ،بہرام پور اور قرب وجوار کے علماء، ائمہ، پروفیسر، دانشور، مدارس اور کالج کے ذمہ داران نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.