78
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پولیس یادگاری دن کے موقع پر پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
جناب نریندر مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’پولیس یادگاری دن کے موقع پر، ہم اپنے پولیس اہلکاروں کی جہدمسلسل کی ستائش کرتے ہیں۔ وہ زبردست تعاون کے ستون ہیں جو چنوتیوں کے دوران شہریوں کی رہنمائی کرتے ہیں اور ان کی سلامتی کو یقینی بناتے ہیں۔ خدمت کے تئیں ان کی غیر متزلزل عہدبندگی ہیرو ازم کے حقیقی جذبے کی مظہر ہے۔ ان تمام اہلکاروں کو تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے عظیم قربانی دی۔‘‘