Jharkhand

جھارکھنڈ سنی وقف بورڈ کے نو منتخب چیئرمین سرفراز احمد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی

24views

وزیر اعلیٰ نے وقف بورڈ کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دہانی کرائی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 26 ستمبر: جھارکھنڈ سنی وقف بورڈ کے حال ہی میں ختم ہونے والے انتخابات میں، گانڈے کے سابق ایم ایل اے اور موجودہ راجیہ سبھا ایم پی، سرفراز احمد نے بھاری اکثریت سے چیئرمین کا عہدہ حاصل کیا۔ جیت کے بعد ایم پی سرفراز احمد نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کی اور ان کا آشیرواد لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے رکن اسمبلی سرفراز احمد کو ان کی جیت پر مبارکباد دی اور وقف بورڈ کی ترقی اور بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وقف املاک کے صحیح استعمال کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو غریبوں، یتیموں اور سماج کے کمزور مسلم طبقے کی ترقی پر خرچ کیا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعادہ کیا کہ وہ وقف ایکٹ 24 کی دفعات کی مخالفت کرتے ہیں اور اسے ختم کرنے کے حق میں ہیں۔ وقف بورڈ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس کے صحیح کام کاج سے ریاست کے اقلیتی طبقہ کی فلاح و بہبود کے لئے مثبت اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔ نیز وقف املاک سے حاصل ہونے والی آمدنی کو تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کے پروگراموں میں استعمال کیا جائے گا۔ تاکہ معاشرے کا ضرورت مند طبقہ اس کا براہ راست فائدہ حاصل کر سکے۔ ایم پی سرفراز احمد نے وزیر اعلیٰ کی حمایت پر اظہار تشکر کیا اور وقف بورڈ کی جائیدادوں کے تحفظ اور صحیح استعمال کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقف املاک کے صحیح استعمال کو یقینی بناتے ہوئے اقلیتی طبقہ کی ترقی کے لئے کام کیا جائے گا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.