مدھو پور،۱۷؍اکتوبر :بجلی سپلائی برانچ کے جونیئر انجینئر محمد صیاد الدین نے مدھو پور تھانہ میں غیر قانونی بجلی چوری کے الزام میں تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اسسٹنٹ الیکٹریکل انجینئر دیپک کمار اور جونیئر انجینئر نے مشترکہ طور پر معائنہ کیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ جھارکھنڈ الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے ہدایات کے محکمے کے دیگر مکینکس کے ساتھ شہر کےبھیڑوانواڈیہ میں اچانک معائنہ کے لیے گئے تھے،اس دورانبیڑوا ںواڈیہہ امبیڈکر لائبریری کے قریب تین مکانات کی بجلی کی لائنوں کی جانچ کی گئی۔ تفتیش کے دوران تین افراد اپنے گھر میں بائی پاس بجلی کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے، دوسرے میٹر سے بائی پاس کی بجلی چوری ہونے سے محکمہ کو 50 ہزار روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ محکمہ کی جانب سے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔ اس موقع پر لائن مین مُنمُن نندی، ادے کمار، محمد طفیل، سوگریو کمار، ٹنکو کماراور محکمہ بجلی کے دیگرملازمین موجود تھے۔
47
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
دوســرا جے پی ایس سی تقرری گھـــوٹالہ
CBIکی چارج شیٹ پر 72 ملزمین کے خلاف سمن جاری کرنے کا حکم سابق چیئرمین دلیپ پرساد سمیت 70 لوگوں...
جھارکھنڈ کی بیٹی سلیمہ ٹیٹے کو ارجن ایوارڈ ملا
صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے اعزاز سے نوازا جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 17 جنوری:۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے...
رانچی کے تیرو فال میں ڈوب کر تین لڑکوں کی موت
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 17 جنوری:۔ راجدھانی کے بڑھمو تھانہ علاقے میں واقع تیرو فال پر ایک بڑا حادثہ ہوا...
نوجوان کھیلوں کے ساتھ ساتھ پڑھائی پر بھی توجہ دیں:وزیرحفیظ الحسن
جدید بھارت نیوز سروسمدھو پور 17 جنوری: ڈنڈاکولی یوتھ کلب کے زیر اہتمام تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ...