National

پلوامہ انکاؤنٹرمیں جنگجو جاں بحق، شناخت کی جا رہی ہے

81views

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے فرسی پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوا ہے جس کی شناخت نہیں ہوئی ہے  جبکہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘جائے تصادم آرائی سے ایک دہشت گرد کی لاش بر آمد کی گئی جس کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے’۔انہوں نے کہا کہ اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جار ہے۔‘

قبل ازیں کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں  لکھا ہے کہ  ‘پلوامہ کے فرسی پورہ علاقے میں انکاﺅنٹر شروع ہوا ہے، پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں مزید تفصیلات کو شیئر کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے جمعرات اعلیٰ الصبح کو پلوامہ کے فرسی پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر فائرنگ شروع ہوئی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.