Sports

ہندستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے لیے کانپور پہنچی

32views

کانپور، 24 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم کے ارکان بنگلہ دیش کے خلاف 27 ستمبر سے شروع ہونے والی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے منگل کو کانپور پہنچ گئے۔ہندوستانی ٹیم کے ارکان ٹکڑوں میں یہاں پہنچے۔ چکری ایئرپورٹ سے سب سے پہلے ہندستانی کوچ گوتم گمبھیر اور وراٹ کوہلی باہر نکلے جب کہ کچھ دیر بعد شبھمن گل اور روہت شرما صنعتی شہر پہنچے۔ بعد میں وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت بھی کانپور پہنچ گئے۔شام تک بنگلہ دیش کی ٹیم کے یہاں پہنچنے کا امکان ہے۔ دونوں ٹیمیں بدھ سے تاریخی گرین پارک اسٹیڈیم میں باری باری پریکٹس کریں گی۔ دونوں ٹیموں کو شہر کے واحد تین ستارہ ہوٹل لینڈ مارک میں ٹھہرایا گیا ہے۔ ٹیموں کا پریکٹس شیڈول ابھی جاری ہونا باقی ہے تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ صبح کے سیشن میں بنگلہ دیش کی ٹیم گرین پارک میں نیٹ پریکٹس کرے گی جبکہ شام کو ہندستانی ٹیم پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔طویل عرصے کے بعد گرین پارک میں ٹیسٹ میچ کے انعقاد کے حوالہ سے کانپور کے کرکٹ شائقین میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ کرکٹ شائقین کا ہجوم دوپہر سے ہی ہوٹل کے باہر اپنے پسندیدہ کرکٹ اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھا۔ تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پولیس کو شائقین کو دھکے دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ ہوٹل میں کرکٹ اسٹارز کا تلک لگا کر استقبال کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 1-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم کے پاس کانپور میں آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں اپنی رینکنگ کو مضبوط کرنے کا کافی موقع ہوگا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.