International

غزہ پر اسرائیلی حملوں کی انتہا، 196 امدادی کارکنوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا!

141views

غزہ: حماس کو مٹانے کی ضد پر اڑے اسرائیل نے ایک طرف جہاں غزہ میں 32 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے، وہیں اس نے امدادی کارکنوں کو بھی نہیں بخشا۔ ایک رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران اب تک 196 امدادی کارکن ہلاک ہو چکے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق وسطی غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلح پر اسرائیلی حملوں میں ورلڈ سینٹرل کچن کی امدادی ٹیم کے 7 ارکان کی ہلاکت کے بعد سے بین الاقوامی سطح پر مذمت اور تحقیقات شروع کرنے کے مطالبات جاری ہیں۔

جہاں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس واقعے پر معافی مانگنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی انہوں نے اسے افسوسناک قرار دیا اور تحقیقات کا کا وعدہ کیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اس وعدے پر تحقیقات کو تیز کرنے اور اس کے نتائج کو عوامی سطح پر شائع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس حملے میں برطانیہ اور پولینڈ کے شہری مارے گئے تھے۔

تاہم بہت سے امدادی کارکنوں اور مبصرین نے تحقیقات کے لیے اسرائیل کی وابستگی پر سوال اٹھایا اور کہا کہ گزشتہ جنوری میں غزہ کے شمال میں کویت راؤنڈ اباؤٹ پر اسرائیلی حملے میں امداد کے حصول کے لیے جمع شہپریوں پر حملے میں 100 سے زائد شہری مارے گئے تھے اور اسرائیل اس واقعے کی بھی تحقیقات کا اعلان کیا تھا مگر اس کے بعد کسی قسم کی تحقیقات نہیں کی گئیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کہاکہ اس حملے میں وہ قصور وار نہیں کیونکہ شہریوں کی موت امدادی ٹرکوں سے امداد لینے کے دوران بھگدڑ مچنے سے ہوئی۔ تاہم یہ بات قابل غور ہے کہ منگل کے روز دو امدادی کارکنوں کا قتل اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے، کیونکہ اس سے قبل گذشتہ سات اکتوبر سے غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایسے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

اس کا واضح طور پر اعلان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس’ایکس‘ پر پوسٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان متاثرین میں اقوام متحدہ کے 175 سے زائد ملازمین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب آج بدھ کو ’ایکس‘ اکاؤنٹ پرایک ٹویٹ میں تصدیق کی کہ جنگ کے آغاز سے اب تک اس کے 196 ملازمین ہلاک ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کی 161 سے زیادہ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی بمباری میں 409 کے قریب شہری بھی مارے گئے جو اقوام متحدہ کی سائٹس میں پناہ لیے ہوئے تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.