National

دہلی آبکاری گھوٹالہ: عآپ کی کئی ملکیتیں ضبط کرے گی ای ڈی، ایڈیشنل سالیسٹر جنرل نے عدالت میں دی جانکاری

153views

سرکاری جانچ ایجنسی ای ڈی نے 3 اپریل کو دہلی ہائی کورٹ میں دہلی آبکاری گھوٹالہ سے متعلق ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وہ عآپ کی کچھ ملکیتوں کو ضبط کرنا چاہتی ہے، لیکن تذبذب میں ہے۔ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایس وی راجو نے عدالت سے کہا کہ ہم عآپ کی کچھ ملکیتیں ضبط کرنے جا رہے ہیں۔ ہمارے ایسا کرنے پر وہ کہیں گے کہ انتخاب کے وقت یہ سب کیا۔ اگر نہیں کریں گے تو کہیں گے کہ کہاں ہیں ثبوت!

اے ایس جی نے دہلی ہائی کورٹ میں بتایا کہ وہ فی الحال اس معاملے میں جانچ کر رہے ہیں اور پھر کارروائی بھی کی جائے گی۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ای ڈی کی طرف سے کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج پیش کرنے والی عرضی خارج کی جانی چاہیے۔ اے ایس جی کا کہنا ہے کہ آبکاری گھوٹالہ میں کیجریوال کے کردار کی جانچ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ اس عرضی پر بحث کی گئی کہ یہ گرفتاری کو رد کرنے کی نہیں بلکہ ضمانت عرضی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ای ڈی نے پہلے بھی عدالت میں کیجریوال کی گرفتاری کا بچاؤ کیا تھا اور کہا تھا کہ کیجریوال نے منی لانڈرنگ کے پیسوں کا استعمال عآپ کے لیے گوا انتخابی مہم میں کیا۔ ساتھ ہی ایجنسی نے اپنے ایک جواب میں عدالت کو بتایا کہ اروند کیجریوال براہ راست آبکاری پالیسی 22-2021 کو تیار کرنے میں شامل تھے۔ ای ڈی نے عدالت میں جو اپنا جواب داخل کیا ہے اس میں کہا ہے کہ ساؤتھ گروپ کو دیے جانے والے فائدے کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس آبکاری پالیسی کا مسودہ تیار کیا تھا اور اس کو بنانے کا کام وجئے نایر، منیش سسودیا اور ساؤتھ گروپ کے رکن نمائندوں کی ملی بھگت سے کیا گیا تھا۔ کیجریوال نے آبکاری پالیسی 22-2021 کو بنانے اور نافذ کرنے میں فائدہ دینے کے بدلے ساؤتھ گروپ سے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.