Jharkhand

جھارکھنڈ میں کانگریس کے لیجسلیچر لیڈر کیلئے مرکزی قیادت کو اختیار

12views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 24 نومبر:۔ نو منتخب کانگریس ایم ایل اے کی میٹنگ اتوار کو ریاستی کانگریس کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ اس میں ریاستی انچارج غلام احمد میر، نگران طارق انور، مالو بھٹی، ریاستی صدر کیشو مہتو کملیش موجود تھے۔ اجلاس میں مرکزی قیادت کو قانون ساز پارٹی کے سربراہ کے انتخاب کا اختیار متفقہ طور پر دیا گیا۔ ریاستی انچارج غلام احمد میر نے کہا کہ حکومت جلد از جلد تشکیل دی جائے۔ انہیں ڈپٹی سی ایم بنانے کے لیے کانگریس کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر مدن موہن شرما کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ میٹنگ میں کمار جے منگل عرف انوپ سنگھ، سریش بیتہ، پردیپ یادو، ڈاکٹر عرفان انصاری، دپیکا پانڈے سنگھ، شلپی نیہا ترکی، نمن وکسل کونگاڑی، بھوشن باڑا، شویتا سنگھ، ڈاکٹر رامیشور اورائوں، راجیش کچھپ، رام چندر سنگھ، رادھا کرشن کشور ، سونارام اور دیگر موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.