International

لبنان اسرائیل کشیدگی دور کرنے کی امریکی کوشش

75views

یاہو کی وزیر دفاع کو نکالنے کی دھمکی

بیروت 16 ستمبر (ایجنسی)امریکی صدر جو بائیڈن کے سینئر مشیر، آموس ہوکسٹین، لبنان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آج اسرائیل پہنچے ہیں۔امریکی اور اسرائیلی حکام کے مطابق، یہ دورہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تشدد کی کاروائیون کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ذرائع نے اسرائیلی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ امریکی صدر کے ایلچی اموس ہوکسٹین اپنے دورے کے دوران اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدوں کی از سر نو تشکیل کی تجویز پیش کریں گے۔امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دورہ اسرائیل کا مقصد شمال میں دوسرے محاذ کو کھولنے سے روکنا ہے۔اس سے قبل، اسرائیلی نشریاتی ادارے نے وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کے وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے درمیان شمال میں جنگ کو پھیلانے کے حوالے سے بڑھتے ہوئے اختلاف کی خبر دی تھی۔نیتن یاہو کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ”اگر گیلنٹ نے شمال میں آپریشن کو ناکام بنانے کی کوشش کی تو انہیں تبدیل کر دیا جائے گا۔”واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ جنگ کو وسعت دینے پر اصرار کر رہے ہیں اور نیتن یاہو ان کی حمایت کرتے ہیں، لیکن وزیر دفاع گیلنٹ اس اقدام کی مخالفت کرتے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.