Bihar

تیجسوی یادو 20 فروری سے شروع کریں گے ’جَن وشواس یاترا‘، 10 دنوں میں 32 اجلاسِ عام سے کریں گے خطاب

112views

بہار میں نتیش کمار کے ذریعہ بی جے پی کا دامن تھامنے کے بعد اب آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سڑک پر اترنے کے لیے تیار ہیں۔ تیجسوی یادو نے ’جَن وشواس یاترا‘ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ 20 سے 29 فروری تک چلنے والی اس یاترا کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں 32 اجلاسِ عام سے خطاب کریں گے۔

Meta Title: तेजस्वी यादव की ‘जन विश्वास यात्रा’ – 32 जनसभाएँ, बिहार में राजनीतिक सफर https://t.co/nskcAjD4lh

— Chitranjan Gagan (@ChitranjanGaga1) February 16, 2024

آر جے ڈی ترجمان چترنجن گگن نے جمعہ کے روز میڈیا کو بتایا کہ 20 فروری کو تیجسوی یادو اپنی یاترا کا آغاز مظفر پور سے کریں گے۔ وہ اسی دن سیتامڑھی اور شیوہر بھی پہنچیں گے جہاں جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔ تیجسوی 21 فروری کو موتیہاری، بتیا اور گوپال گنج پہنچیں گے، اور پھر 22 فرور کو سیوان، چھپرہ اور آر جائیں گے۔

سب کچھ اڈانی کو دیا جا رہا، کسانوں اور نوجوانوں کی کوئی بات نہیں ہو رہی: راہل گاندھی

یاترا کے آخری دن یعنی 29 فروری کو تیجسوی یادو کٹیہار، بھاگلپور، بانکا اور جموئی پہنچیں گے اور پھر جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔ آر جے ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں حزب مخالف لیڈر تیجسوی یادو کی موجودگی میں پارٹی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کی صدارت میں ہوئی ضلعی صدور و ضلعی انچارج کی میٹنگ میں ’جَن وشواس یاترا‘ کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ اس یاترا میں ان کے ساتھ پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران کے ساتھ ہی مہاگٹھ بندھن کے دیگر لیڈران و کارکنان بھی شامل ہوں گے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.