روم ،13 مئی(یواین آئی ) ایکواڈور کے سائیکلسٹ جوناتھن نارویزنے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔ بلغاریہ سے گیرو ڈی اٹالیہ کا 109 واں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میں سائیکل سواروں نے اٹلی میں کیٹانزارو سے کوسینزاتک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو سیدھا138 کلو میٹر پر محیط تھا۔29سالہ ایکواڈور کے سائیکلسٹ جوناتھن نارویزنے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 138کلومیٹر کا فاصلہ 3گھنٹے 8 منٹ اور 46 سیکنڈز میں طے کرکے چوتھے مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ وینزویلا کے سائیکل سوار اورلوئس آولارنے دوسری جبکہ اٹلی کے سائیکل سوار جیولیو سیکون نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3459.2 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں ۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 8مئی سے شروع ہوکر 24 روز جاری رہنے کے بعد 31 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594813