ہومNationalاین رنگاسامی نے پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

این رنگاسامی نے پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

پڈوچیری، 13 مئی:۔ (ایجنسی) پڈوچیری میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی قیادت کر رہے این آر کانگریس کے بانی صدر این رنگاسامی نے بدھ کے روز وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔ مسلسل دوسری بار اتحادی حکومت کی قیادت کرنے والے مسٹر رنگاسامی کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رکن اسمبلی نے بھی کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر این کیلاش ناتھن نے لوک بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریبِ حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سمیت نئے وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ مسٹر رنگاسامی کے ساتھ بی جے پی کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیر داخلہ اے نمشواایم اور این آر کانگریس کے ایم ایل اے ملادی کرشنا راؤ نے بھی وزیر کے طور پر حلف اٹھایا۔ یہ پانچواں موقع تھا جب مسٹر رنگاسامی نے بطور وزیر اعلیٰ حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین، مرکزی وزیر اور بی جے پی کے پڈوچیری مبصر منسکھ منڈاویہ، بی جے پی کے انتخابی انچارج نرمل کمار سورانہ، اے آئی اے ڈی ایم کے اور لکشیا جن نایک کاچی سمیت اتحادی جماعتوں کے قائدین اور علاقائی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ آج چارج سنبھالنے والی نئی کابینہ میں آنے والے دنوں میں مزید وزراء کو شامل کر کے توسیع کی جائے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات