جھارکھنڈ نے دہلی کو 6-4 سے شکست دی
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 27 ستمبر:۔ 14ویں ہاکی انڈیا سب جونیئر مین نیشنل چمپئن شپ کا انعقاد چنڈی گڑھ میں 23 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کیا گیا ہے۔ یہ میچ جمعہ کو دہلی اور جھارکھنڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میں جھارکھنڈ نے دہلی کو 6-4 گول سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں آشیش تانی پورتی نے 3 گول کئے۔ پہلا گول 7ویں منٹ، دوسرا گول 48ویں منٹ اور تیسرا گول 58ویں منٹ میں کیا۔ اس کے علاوہ گول کرنے والے کھلاڑیوں میں فاگوا ہورو (1 گول، 10 ویں منٹ میں)، نکولس ٹوپو (1 گول، 13 ویں منٹ میں) اور گنگا ٹوپنو (1 گول، 28 ویں منٹ میں) شامل ہیں۔ اس میچ میں ہاکی جھارکھنڈ کے سوجیت کرکیٹا کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593235