سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں پلے آف کی دوڑ کا فیصلہ کن معرکہ
جے پور، 18 مئی (یواین آئی ) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے لیگ مرحلے کے آخری ایام میں راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان منگل کو ہونے والا مقابلہ پلے آف کی راہ ہموار کرنے کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں فتح دونوں ٹیموں کے لیے اگلے مرحلے میں رسائی کی کلید ثابت ہوگی۔جے پور کی پچ اپنی سست روی کے لیے جانی جاتی ہے جہاں بلے بازوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔ مڈل اوورز میں اسپنرز کو مدد ملنے کی توقع ہے، جس کا فائدہ اٹھانا راجستھان کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہوگا۔ سیٹ ہونے کے بعد یہاں بیٹنگ آسان ہو جاتی ہے، تاہم روشنی میں پچ سست ہونے کی صورت میں ہدف کا تعاقب کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔راجستھان رائلزیشسوی جیسوال، ویبھو سوریہ ونشی، دھرو جریل اور کپتان ریان پراگ بیٹنگ کی بنیاد ہیں۔ بولنگ میں جوفرا آرچر قیادت کر رہے ہیں۔ لکھنؤ سےجوش انگلس اور مچل مارش سے اوپننگ کی توقع ہے۔ نکولس پورن (نمبر 3)، کپتان رشبھ پنت اور ایڈن مارکرم مڈل آرڈر کو استحکام دیں گے۔ لکھنؤ کے کپتان رشبھ پنت کو ٹورنامنٹ میں اپنی فارم اور کپتانی پر تنقید کا سامنا رہا ہے، اب ٹیم کو ان سے ایک بڑی اننگز کی امید ہے۔ پورن 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ راجستھان کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر مضبوط ہے، جبکہ لکھنؤ اپنی متوازن ٹیم کے ساتھ واپسی کی کوشش کرے گی۔ٹورنامنٹ کے اس نازک موڑ پر جیت نہ صرف پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بہتر کرے گی بلکہ ٹیم کے اعتماد میں بھی اضافہ کرے گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جے پور کی سست پچ پر کون سی ٹیم بہتر تال میل بٹھانے میں کامیاب ہوتی ہے۔







Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595444