National

جامعہ ہمدرد میں کھیل اور ثقافتی ہفتہ اختتام پذیر، نوجوانوں نے دکھائے صلاحیتوں کے جوہر

94views

نئی دہلی: جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے کھیل اور ثقافتی ہفتہ 2024 کا اختتام ہو گیا، جس میں طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کر کے کیمپس میں جوش و خروش بھر دیا۔ گزشتہ 8 رنگا رنگ دنوں کے دوران، مختلف پس منظر کے طلباء نے اپنے جوش اور مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔

بی جے پی اسی طرح اپوزیشن کی حکومتوں کو غیر مستحکم کرتی رہی تو جمہوریت ختم ہو جائے گی: ملکارجن کھڑگے

کھیل اور ثقافتی ہفتہ کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم کی دوراندیش قیادت اور چانسلر حماد احمد اور ایچ این ایف ایچ ای سی اے کے سی ای او ساجد احمد کی مستقل حمایت کے ساتھ 19 فروری کو ایک رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا۔ ڈی ایس ڈبلیو (ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیئر) پروفیسر ڈاکٹر ریشما نسرین کے دلی استقبال نے ہفتے بھر کے ادبی، ثقافتی، موسیقی اور کھیل کے مقابلوں کے لیے راہ ہموار کی، جس کے دوران طلباء نے جوش و جذبہ کے ساتھ مہارتوں اور رفاقت کا بھی مظاہرہ کیا۔

‘ایل جی نے دہلی حکومت کی شمسی پالیسی پر روک لگا دی!’، عام آدمی پارٹی کا دعویٰ

کور کوآرڈینیشن کمیٹی، جس کی سربراہی پروفیسر (ڈاکٹر) ریشمہ نسرین کر رہی تھیں اور جس میں تجربہ کار فیکلٹی ممبران جیسے ڈاکٹر خورشید انصاری، پروفیسر سہراب احمد خان، اور معزز علمی شخصیت اور میڈیا شخصیت پروفیسر فرحت بصیر خان شامل تھے، نے واقعات کی بے عیب تنظیم کو یقینی بنایا، جس سے تمام شرکاء کے لیے یادگار تجربہ ممکن ہوا۔

طلباء نے اپنی صلاحیتیں بڑے جوش و خروش اور انداز کے ساتھ پیش کیں، جس میں پیچیدہ فن پارے اور دلکش موسیقی کی تقریبات شامل تھیں، اس کے ذریعے انہوں نے یونیورسٹی میں پھلتی پھولتی فکری گہرائی اور تنوع کی عکاسی کی۔ جوشیلے مباحثوں اور فکری مقابلوں میں شرکت نے اس تقریب کے ثقافتی منظرنامے کو مزید غنی بنایا۔

تقریباتِ اختتامیہ میں بی شنکر جیسوال اور دانش اشرف جیسے مہمانان نے شرکت کی۔ اس دوران یونیورسٹی کی جانب سے ہمہ گیر ترقی کی سرپرستی کے عزم کو مزید پختہ کیا گیا۔ انڈین آئیڈل کے فاتح سلمان علی کی دلفریب پرفارمنس نے تقریب کو مزید جاذب نظر بنا دیا اور حاضرین کو محوِ حیرت کر دیا۔

اپنی پرکشش آواز اور دلکش اسٹیج پرفارمنس کے لیے مشہور سلمان علی سامعین کو موسیقی کے جادوئی سفر پر لے گئے اور تمام حاضرین کے جذبات کو چھو لیا۔ کالی کالی زلفیں اور مست قلندر جیسے معروف ہٹ گانوں سے لے کر صوفی دھنوں کی دل سوز پیشکشوں اور پنجابی دھنوں پر جھومتے ہوئے، ان کی پرفارمنس نے مختلف ذوق رکھنے والے سامعین کے دلوں پر دستک دی۔

Follow us on Google News