کولکاتا، 7 نومبر :۔ مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بیمان بنرجی نے گورنر سی وی آنند بوس سے ایوان میں منظور ہونے کے بعد انہیں بھیجے گئے بلوں کو منظوری دینے کی اپیل کی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے گورنر کو خط لکھا ہے۔ ایک دن پہلے سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ گورنرز کو اس حقیقت سے بے خبر نہیں ہونا چاہیے کہ وہ عوام کے منتخب نمائندے نہیں ہیں۔ عدالت نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کو ہدایت دی تھی کہ وہ پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت کی طرف سے اسمبلی کے پاس کیے گئے بلوں پر کی گئی کارروائی کی تفصیلات ریکارڈ پر رکھیں۔ اس کے بعد، بیمان بنرجی نے گورنر کے سامنے زیر التوا بلوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا’’2011 سے، کل 22 بل راج بھون میں منظوری کے منتظر ہیں۔ 2011 سے 2016 تک کے تین بل، 2016 سے 2021 کے چار اور 2021 سے اب تک کے 15 بلز بغیر کارروائی کے زیر التوا ہیں۔ ان میں سے چھ بل فی الحال سی وی آنند بوس کے زیر جائزہ ہیں۔‘‘ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئین گورنر کو بلوں کو روکنے کا حق نہیں دیتا ہے۔ اسپیکر اسمبلی نے امید ظاہر کی کہ گورنر سپریم کورٹ کے ریمارکس پر عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ گورنر کے پاس اپنے پیشرووں کے مقابلے زیادہ بل زیر التوا ہیں۔
246
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ریاستی اقلیتی کمیشن کا چھ رکنی وفدآسنسول پہنچا
اقلیتی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سے میٹنگ کے بعدکا نفرنس کی آسنسول،20نومبر (راست) ریاستی اقلیتی کمیشن کا چھ رکنی وفدآسنسول...
مسلم ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تیسواں سالانہ بینائی جانچ و آپریشن کیمپ کا انعقاد
آسنسول،20نومبر (راست) آسنسول میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 82 میں واقع مسلم فنڈ مسلم ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تیسواں...
ضلع مغربی بردوان کے کمپیوٹر ٹیچروں نے جشن فتح منایا
آسنسول،20نومبر (راست) ریاستی حکومت نے ریاست کے تمام سیکنڈری ہائیرسیکنڈری اسکولوں میں کمپیوٹر کو ایک مضمون کے طور پر متعارف...
ایک نفع بخش امت کی حیثیت سے تنظیم واتحاد کے ساتھ زندگی گذاریں
شہر کولکاتا میں امارت شرعیہ کی سالانہ مجلس شوری میں حضرت امیر شریعت مدظلہ کا خطاب کولکاتہ ۱۷؍نومبر ۲۰۲۴ء(راست) شہر...