
ممبئی 8 نومبر ( یو این ائی) مہاراشٹر کے ریاستی بورڈ کے علاقائ دفتر کا افتتاح یہاں وزیراعلی ایکناتھ شندئے کے ہاتھوں ممبئی میں عمل میں آیا اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس اقلیتی امور وزیر عبدالستار شیخ مسلم اراکین پارلیمنٹ فوزیہ خان ،امتیاز جلیل ،مسلم اراکین اسمبلی ابو عاصم اعظمی امین پٹیل ،فاروق شاہ ،رئیس شیخ وقف بورڈ کے ارکین ذمہ داران اور دیگر موجود تھے قلب شہر میں واقع نریمان پوائنٹ علاقے کے فری پریس جرنل مارگ پر واقع کثیر منزلہ عمارت فری پریس ٹاور میں کارپوریٹ طرز پر بنائے گئے اس دفتر کو جدید سہولتوں آراستہ کیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب کے بعد وقف بورڈ کے چیئرمین اور رکن قانون ساز کاؤنسل ڈاکٹر وجاہت مرزا نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے وقف بورڑ کے علاقائ دفتر کو ممبئی کھولے جانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا نیز آج یہ دفتر ممبئی میں شروع ہوگیا ہے جس سے وقف کے کاموں میں آسانی ہوگی کیونکہ ریاستی صدر دفتر منترالہہ بھی ممبئی میں موحود ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دفتر کے رو سے ممبئی اور اطراف کی عوام کو اب اورنگ آباد میں واقع صدر دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ڈاکٹر وجاہت مرزا نے مزہد کہا کہ وقف کے املاک کی حفاظت کرنا انکی ترجیحات میں شامل ہیں نیز وقف کے کاموں میں شفافیت لانے اور جدید موصلات کا استعمال کئے جانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جو اب مزید موٹر انداز میں کئے جائیں گے۔
