Bihar

ٹرک نے بچوں سے بھری اسکول وین میں ماری ٹکر ، متعدد طلبہ زخمی ، 4 کی حالت تشویشناک

74views

بکسر، 8 نومبر:۔ بہار کے بکسر میں ایک بڑا حادثہ سامنے ا?یا ہے۔ ٹرک نے بچوں سے بھری اسکول وین کو ٹکر مار دی۔ اس واقعے میں وین میں سوار کئی بچے زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 4 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ گھر والوں کو اطلاع ملنے کے بعد افراتفری مچ گئی۔ واقعہ ضلع کے نیا بھوجپور او پی کے پرتاپ ساگر کا بتایا جا رہا ہے۔ ٹرک اور وین میں تصادم ہوتے ہی چیخ وپکار مچ گئی۔ مقامی لوگ موقع کی طرف بھاگے۔ بچوں کو فوری طور پر گاڑی سے نکال کر صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او ڈمراو?ں ا?فاق اختر انصاری موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات کی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.