West Bengal

ضلع مغربی بردوان کے کمپیوٹر ٹیچروں نے جشن فتح منایا

57views

آسنسول،20نومبر (راست) ریاستی حکومت نے ریاست کے تمام سیکنڈری ہائیرسیکنڈری اسکولوں میں کمپیوٹر کو ایک مضمون کے طور پر متعارف کرایا ہے اور ریاست کے تقریباً تمام اسکولوں میں پرائیویٹ کمپنی سے ایک ایک ٹیچر کی فراہمی کرائی ہے اور ابتدائی دور میں کمپنی ہی ان اساتذہ کو ماہانہ معاوضہ ادا کرتی تھی پھر آہستہ آہستہ ریاستی حکومت نے ان اساتذہ کو ماہانہ معاوضہ کی قلیل رقم دینا شروع کیا۔ اس کے بعد 2013 سے ان لوگوں نے تحریک شروع کی اور ماہانہ معاوضہ کی رقم کو قابل عزت سطح تک فراہم پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ بالآخر ان لوگوں کی تحریک کامیاب ہوئی اور اب 10 سال سے زیادہ خدمات انجام دینے والے کمپیوٹر ٹیچر ( آئی سی ٹی اسٹاف)کے طور پر ماہانہ کی 21 ہزار روپے سے 25 ہزار روپے تک کا معاوضہ دینا شروع کیا ہے۔ آئی سی ٹیچرز کی اس کامیابی پر کمپیوٹر ٹیچرز نے جشن فتح کا انعقاد کیا ۔ آسنسول کے ربندر بھون میں منعقدہ اس جشن فتح کے پروگرام میں ضلع مغرب بردوان کے 134 اسکولوں کے کمپیوٹر اساتذہ اور ضلعی اور ریاستی تنظیم کمپیوٹر ٹیچرزتنظیم کے نمائندے اور شعبہ تعلیمات کے افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ان اساتذہ نے اپنی تحریکات کی روداد پر مشتمل ایک کتابچہ کی بھی اشاعت کی اور مختلف ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ نیز ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور وزیر تعلیم براتیہ باسو کے تئیں اظہار تشکر کیا، نیز ان اساتذہ نے کہا کہ ہنوز ان لوگوں کی کو پی ایف گراچیوٹی اور سبک دوشی یا حادثات کا شکار ہونے کے بعد کی سہولتیں فراہم کرائی جائیں اور اس سلسلے میں ان لوگوں نے اپنی تحریک جاری رکھنے کی باتیں کہیں ۔تنظیم کے ضلعی سیکرٹری راجیو ادھیکاری اور محمد محفوظ عالم نے اظہار تشکر کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.