International

شیخ حسینہ کی تصویر ٹائم میگزین کے سرورق پر شائع

234views

واشنگٹن: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی تصویر کو مشہور و معروف ٹائم میگزین نے اپنے سرورق پر جگہ دی ہے۔ حسینہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی حکومت کا تختہ پلٹ کرنا بہت مشکل ہے۔ غور طلب ہو کہ بنگلہ دیش میں جنوری 2024 میں انتخابات ہونے ہیں۔ شیخ حسینہ نے ٹائم میگزین سے گفتگو میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میرے لوگ میرے ساتھ ہیں، وہی میری اصل طاقت ہیں، جمہوری نظام کے ذریعے مجھے گرانا اتنا آسان نہیں، خاص مجھے ختم کرنا اپوزیشن کا واحد مقصد ہے، میں اس کے لیے تیار ہوں، میں اپنے لوگوں کے لیے جان بھی دے سکتی ہوں۔

نیویارک سے شائع ہونے والے ٹائم میگزین نے کہا کہ میگزین کا 20 نومبر کا ایڈیشن، جس کے سرورق پر شیخ حسینہ کو دکھایا گیا ہے، وہ اب 10 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔ میگزین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کے وزیراعظم کی 76 سالہ زندگی ایک سیاسی معرکہ ہے۔ میگزین نے لکھا ہے کہ حسینہ نے گزشتہ دہائی میں 170 ملین آبادی والے ملک کو ‘دیہی جوٹ’ پیدا کرنے والے سے، ایشیا پیسیفک میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت میں تبدیل کرنے کی رہنمائی کی ہے۔ٹائم کے چارلی کیمبل نے ان پر ایک کور اسٹوری لکھی ہے۔ میگزین نے لکھا کہ 1996 سے 2001 تک اپنی پہلی مدت کے بعد، دنیا کے کسی بھی ملک کی سربراہ کے طور پر سب سے طویل مدت تک کام کرنے والی خاتون بن گئیں ہیں۔ کیمبل نے لکھا، مارگریٹ تھیچر یا اندرا گاندھی سے زیادہ انتخابات جیتنے کے بعد، حسینہ جنوری میں بیلیٹ باکس میں اس دوڑ کو مزید بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

گزشتہ چند سالوں میں حسینہ کو قتل کرنے کی 19 کوششیں کی گئیں۔ حالیہ مہینوں میں، مرکزی اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے حامیوں کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ اس کے بعد سینکڑوں گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں اور پبلک بسوں کو آگ لگا دی اور متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ ٹائم میگزین کی کور اسٹوری میں لکھا ہے کہ بی این پی نے انتخابات کے بائیکاٹ کا عزم کیا ہے۔ جیسا کہ اس نے 2014 اور 2018 دونوں میں کیا تھا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ وہ اس وقت تک انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے جب تک حسینہ انتخابات کے لیے اقتدار، نگراں حکومت کو نہیں دے دیتیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.