West Bengal

اڈیشہ میں بی جے پی کے سینئر لیڈر بی جے ڈی میں شامل

165views

بھونیشور، 07 اپریل (یو این آئی) اوڈیشہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور پارٹی کی نائب صدر لیکھا شری سمنتاسنگھر نے اتوار کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) میں شامل ہو گئے۔
استعفیٰ دینے کے بعد محترمہ سمنتاسنگھر نے کہاکہ “میں نے گزشتہ 10 سالوں سے پوری ایمانداری اور عزم کے ساتھ بی جے پی کے لیے کام کیا، لیکن سخت محنت کے باوجود میں پارٹی قیادت کا اعتماد حاصل نہیں کر سکی۔”
انہوں نے کہا کہ انہیں احساس ہوا کہ پارٹی میں ان کی کوئی جگہ نہیں ہے اور انہوں نے صبح استعفیٰ دے دیا اور چند گھنٹوں بعد بی جے ڈی میں شامل ہو گئیں۔
ہفتہ کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر رگھوناتھ موہنتی نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا۔مسٹر موہنتی نے 2019 میں اسمبلی الیکشن لڑنے کے لیے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بی جے ڈی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔
انہوں نے بی جے پی کے ٹکٹ پر بستہ اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑا لیکن الیکشن ہار گئے۔
مسٹر موہنتی 1990 سے 2009 تک لگاتار پانچ بار بستہ اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے تھے۔ اپنے طویل سیاسی کیرئیر کے دوران وہ پنچایتی راج، قانون، صنعت اور کانوں جیسے کئی اہم وزارتی عہدوں پر فائز رہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.