National

ریلوے نے پھر دی خوشخبری، جموں و کشمیر کے لیے جلد چلائی جائے گی وندے بھارت ٹرین!

221views

ایک نئے روٹ پر وندے بھارت ایکسپریس ٹرین جلد شروع ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق انٹیگرل کوچ فیکٹری (آئی سی ایف) کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ جلد ہی آئی سی ایف جموں و کشمیر کے لیے وندے بھارت ٹرین ریک تیار کرے گا۔

دراصل آئی سی ایف دنیا میں سب سے بڑی ریلوے پسنجر کوچ مینوفیکچرر ہے۔ 75ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کے بعد آئی سی ایف کے جنرل منیجر بی جی مالیہ نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آئی سی ایف کے پاس فی الحال 2 بڑے پروجیکٹ ہیں۔ پہلا وندے بھارت میٹرو پروجیکٹ ہے جو کہ پوری طرح سے ایئر کنڈیشنڈ انٹر سٹی ٹرین سروس ہوگی۔ آئی سی ایف اس سال مارچ تک وندے میٹرو کا پہلے پروٹوٹائپ تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔‘‘

بی جے مالیہ نے نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے تعلق سے کہا کہ ’’اگلا پروجیکٹ جموں و کشمیر کے لیے وندے بھارت ایکسپریس ریک مہیا کرانا ہے۔ یہ ایسا ہوگا جسے بدلتے ماحولیات کے حساب سے ٹھیک کیا جا سکے۔ ہمیں ایسی امید ہے کہ یہ ریک جلد ہی تیار کر لیا جائے گا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’یہ ٹھیک ہے کہ سپلائی کے محاذ پر ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود گزشتہ سال آئی سی ایف نے 50ویں وندے بھارت ریک تیار کی جو ایک بڑی حصولیابی ہے۔‘‘

بی جے مالیہ نے اپنے خطاب کے دوران یہ بھی جانکاری دی ہے کہ امرت بھارت پُش-پُل ٹرین گزشتہ سال اکتوبر میں سی ایل ڈبلیو (چترنجن لوکوموٹیو ورکس) کے تعاون سے شروع کی  گئی جو عام لوگوں کے لیے سفر کے لحاظ سے تحفہ ہے۔ یہ ٹرین مسافروں کو تقابلی طور سے کہیں بہتر سہولت مہیا کراتی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.